ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن : اس عمل کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا

Heart catheterization: Getting ready for the procedure [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ یہ دیکھنے کے لئے کیا جاتا ہے کہ بچے کے دل میں سے خون کتنے اچھے طریقے سے گزر رہا ہے۔ ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کے لئے بچے کو تیار کرنے کے بارے میں پڑھیے۔

آپکے بچے کو ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے کارڈک کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کے بارے میں سنا ہو۔ یہ ٹیسٹ آپکے بچے کے دل کے ڈاکٹر کو معلومات فراہم کرے گا کہ آپکے بچے کا دل کیسا کام کر رہا ہے۔

یہ صفحہ آپکو یہ بتائے گا کہ اس ٹیسٹ کے دوران، پہلے اور بعد میں کیا ہوتا ہے۔ یہ آپکو بچے کے اس ٹیسٹ کی بارے میں آپکے کچھ سوالات کے جوابات فراہم کرے گا۔

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کی وجوہات

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ آپکے بچے کے دل کے ڈاکٹر کو آپکے بچے کے دل کے بارے میں یہ معلومات فراہم کرتا ہے۔

  • آپکے بچے کو دل اور اسکے والوز کا خدوخال بتاتا ہے۔ والو آپکے بچے کے دل میں خلیوں کی تہیں ہوتی ہیں جوکہ خون کو واپس جانے سے روکتی ہیں۔ والو دل میں خون کی نالیوں کے درمیان اور دل کے ان حصوں کے درمیان ہوتی ہیں جن کو چیمبر کہا جاتا ہے۔
  • خون کی نالیوں اور چیمبروں میں پریشر بتاتا ہے۔
  • خون کی نالیوں اور چیمبروں میں آکسیجن کی مقدار کا بتاتا ہے۔
  • خون کی مقدار کا بتاتا ہے جوکہ آپکا دل پورے جسم کو مہیا کرتا ہے۔
  • دل کا توازن بتاتا ہے۔

اپنے بچے سے ٹیسٹ کے بارے میں بات کریں

اپنے بچے سے ان الفاظ میں بات کریں جن کو وہ سمجھ سکتا ہو۔ اس میں سچائی سے بات کرنا بہت اہم ہے۔ آپکا بچہ کم ڈرا ہوا اور ہریشان محسوس کرے گا اگر اسکو پتہ ہوگا کہ کیا توقع رکھنی چاہیے۔

اپنے بچے کو یہ مت کہیں کہ کسی قسم کی درد یا سوئیاں نہیں ہوں گی۔ اپنے بچے کو تسلی دیں۔ اپنے بچے کو کہیں کہ جتنا ہو سکے گا آپ اسکے ساتھ ہوں گے۔

اپنے بچے کو سمجھائیں کہ اسے اس ٹیسٹ کی ضرورت ہے اور ڈاکٹر اور نرسیں اسکی مدد کے لئے اسکے پاس ہوں گے۔

ٹیسٹ کے لئے تیار ہونا

عام طور پر آپکو ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ سے کچھ دن پہلے پری ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن کلینک جانا پڑے گا۔ یہ آپکو اور آپکے بچے کو اس عمل کے لئے تیار ہونے میں مدد دے گا۔

اپنے کلینک کے دورے کا دن اور وقت یہاں لکھیں

 

کلینک میں آپ نرس سے ملیں گے جوکہ آپکو اسکی وضاحت دے گی

  • آپریشن سے پہلے آپکا بچہ کیا کھا سکتا ہے۔
  • ٹیسٹ سے پہلے دوائیوں میں تبدیلی
  • ٹیسٹ کے دن کیا توقع رکھنی چاہیے۔

سی دورے کے دوران آپکے بچے کے ایک یا اس سے ذیادہ ٹیسٹ ہوں گے۔

  • الیکٹروڈایوگرام - ای سی جی۔ یہ دل کی برقی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
  • خون کے ٹیسٹ۔
  • چھاتی کا ایکس رے۔ یہ بچے کی چھاتی کی ایک خاص تصویر ہوتی ہے۔
  • ایکوکارڈایوگرام۔ یہ دل کے والوز کی حرکت اور جگہ کو ریکارڈ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے یا دل کے اندر کی چیزیں مثلاً والوز۔

آپ اور آپکا بچہ کارڈائیولوجسٹ سے بھی ملیں گے جوکہ آپکو رضامندی کا فارم دینے سے پہلے اس عمل کے خطرات کی وضاحت کرے گا۔ رضامندی کا فارم دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس عمل کو سمجھتے ہیں اور ڈاکٹروں کو اس پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اس عمل سے پہلے کھانا اور پینا

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ سے پیلے آپکے بچے کو کھانا اور پینا چھوڑ دینا چاہیے۔ مہربانی کرکے ٹیسٹ سے پہلے اپنے بچے کو کچھ کھلاتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں۔

عمل سے پہلے کا وقتآپکو جاننے کی ضرورت ہے۔

عمل سے آدھی رات پہلے

کوئی ٹھوس چیز نہیں۔ اسکا مطلب گم اور کینڈی بھی ہیں۔

آپکا بچہ ابھی پینے والی چیزیں استعمال کر سکتا ہے مثلاً مالٹے کا جوس، دودھ یا کلیر لیقوڈ۔ کلیر لیقوڈ وہ پینے کی چیزیں ہوتی ہیں جن کے اندر سے دیکھا جا سکتا ہے جیسا کہ سیب کا جوس، مَشرُوبِ ادرک یا پانی۔

آپکا بچہ جیل-او یا پاپسیکل کھا سکتا ہے۔

چھے گھنٹے پہلے

ہر قسم کا دودھ، جوس، فارمولہ یا وہ پینے کی چیزیں جن کے آر پار نہ دیکھا جا سکتا ہو کا استعال چھوڑ دینا ہے۔ جیسا کہ مالٹے کا جوس، دودھ یا کولا۔

چار گھنٹے پہلے

اپنے بچے کو چھاتی کا دودھ پلانا بند کر دیں۔

دو گھنٹے پہلے

ہر ایسی پینے کی چیز جسکے آر پار دیکھا جا سکتا ہو مثلاً سیب کا جوس، مَشرُوبِ ادرک، جیل-او، پاپسییکل یا پانی کا استعمال چھوڑ دینا ہے۔

آپکے بچے کی ادویات

اگر عمل سے پہلے آپکے بچے کی ادویات بدلنے کی ضرورت ہوگی تو بچے کی نرس آپ سے پری ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن کلینک میں اس کا ذکر کرے گی۔ ہسپتال کے ہر دورے پر اپنے ساتھ بچے کی تمام ادویات لے کر آئیں۔

ہداہات یہاں لکھیں

 

 

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ ایک خاص لیبارٹری میں کیا جاتا ہے۔

آپکے بچے کو ٹیسٹ کے لئے ایک خاص علاج کے کمرے میں لے کر جایا جائے گا۔ یہ کمرہ ایک چھوٹے آپریشن والے کمرے کے جیسا لگتا ہے۔ اس کو کیتھوٹیرائیزیشن لیبارٹری کہتے ہیں اور یہ کارڈیک ڈائگنوسٹک انٹرونیشنل یونٹ یا سی- ڈی- آئی- یو کا حصہ ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کے دن آپکو انٹروینس لائن جسکو آئی وی بھی کہا جاتا ہے کی ضرورت پڑے گی۔ آئی وی ایک چھوٹی ٹیوب ہوتی ہے جسکو بازو یا ٹانگ کی ناڑ میں ڈالا جاتا ہے جسکے ذریعے بچے کو محلول یا ادویات دی جاتی ہیں۔

ہیلتھ کئیر کی ٹیم آپکے بچے کو حفاظت کرے گی

عام طور پر ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن کی ٹیم میں دو ڈاکٹر، دو نرسیں اور ایک بےہوش کرنے والا ہوتا ہے جسے اینستھیٹسٹ کہتے ہیں۔ اینستھیٹسٹ خاص طور پر ماہر کیا گیا ڈاکٹر ہوتا ہے جو آپکے بچے کو بے ہوش کرنے والی دوا دیتا ہے۔ یہ دوا جسے جنرل اینستھیٹک کہتے ہیں آپکے بچے کو پورے عمل کے دوران سلائے رکھتی ہے تاکہ آپکا بچہ ٹیسٹ کے دوران کسی قسم کی درد محسوس نہ کرے۔ اینستھیٹسٹ آپ سے ٹیسٹ سے پہلے ان ادویات کا ذکر کرے گا۔

بڑے بچوں کو جنرل اینستھیٹک کی بجائے سیڈیشن بھی دی جا سکتی ہے۔ سیڈیشن وہ دوا ہوتی ہے جوکہ بچے کو آئی وی کے ذریعے آپکے بچے کو پرسکون رکھنے کے لئے دی جاتی ہے تاکہ آپکا بچہ ٹیسٹ کے دوران ساکن رہے۔

ٹیسٹ کے دوران کیا ہوگا؟

آپکے بچے کا کارڈائیولوجسٹ بڑے احتیاط سے ایک لمبی اور پتلی ٹیوب جسے کیتھیٹر کہتے ہیں بچے کی گردن یا گروئن کی نس یا شریان میں ڈالے گا۔ گروئن ٹانگ کے اوپر والے حصے کو کہتے ہیں۔ اسکے بعد کیتھیٹر بچے کی نس یا شریان سے ہوتی ہوئی بچے کے دل تک پہنچے گی۔

جیسے ہی کیتھیٹر دل کے اندر داخل ہوگی تو کارڈائیولوجسٹ کیتھیٹر کو دیکھنے کے لئے مانیٹر اور ایکس رے کا استعمال کرے گا۔ آپکے بچے کا دل ٹیسٹ کے دوران معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر کیتھیٹر کے ذریعے دل کے چیمبروں کے اندر ایک محلول داخل کرے گا جسکو کنٹراسٹ کہتے ہیں۔ کنٹراسٹ ایک طرح کا رنگ ہوتا ہے جوکہ ڈاکٹر کو خون کے بہاو کو بہتر طریقے سے دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اسکے بعد ڈاکٹر بچے کے دل میں سے کنٹراسٹ کے بہاو کی ایکس رے تصاویر لے گا۔ آپکا بچہ اس رنگ کو ٹیسٹ کے کچھ گھنٹے کے بعد پیشاب کے ذریعے اپنے جسم سے خارج کر دے گا۔

ٹیسٹ کے بعد کارڈائیولوجسٹ کیتھیٹر کو باہر نکالے گا۔ اور بچے کی گروئن پر اس چھوٹے سے زخم کو بھاری پٹی سے دھک دے گا۔ آپکے بچے کو ٹانکوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بعض اوقات ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ دل کے مسائل سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

بعض اوقات کارڈائیولوجسٹ ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کو بچوں کی دل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن کا استعمال خون کی نالیوں یا دل کے سوراخ کو بند کرنے کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسکا استعمال والو اور خون کی نالیوں کی کسنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔ اس علاج کو انٹروینشنل کیتھوٹیرائیزیشن کہا جاتا ہے۔ اگر آپکے بچے کو اسکی ضرورت ہو تو آپکے بچے کا ڈاکٹر آپکو اس علاج کی وضاحت دے گا۔

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کے دوران آپ اپنے بچے کا انتظار کر سکتے ہیں۔

ہیلتھ کئیر ٹیم آپکو بتا دے گی کہ آپکے بچے کے ٹیسٹ کے دوران آپ نے کہاں انتظار کرنا ہے۔ یہ سی-ڈی-آئی-یو کا ویٹنگ روم ہو سکتا ہے یا پھر مریضوں کو رکھنے والا کمرہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپکو نہیں بتایا گیا کہ آپ نے کہاں انتظار کرنا ہے تو اس کے بارے میں اپنے نرس سے پوچھیں۔

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کتنا وقت لے گا؟

کارڈائیولوجسٹ آپکو بتائے گا کہ اسکے خیال میں یہ ٹیسٹ کتنا وقت لے سکتا ہے۔ وقت کی مقدار ان دو چیزوں پر منحصر ہے۔

  • کیتھیٹر کو جسم میں داخل کرنے کا وقت۔
  • کیتھوٹیرائیزیشن کے دوران کس عمل کو کرنے کی ضرورت ہے۔

آپکے بچے کو ہوش میں آنے میں چند گھنٹے لگیں گے۔

اگر آپکے بچے کو جنرل اینستھیٹک دیا گیا ہو تو وہ کمرہ بحالی میں ہوش میں آجائے گا۔ آپکا بچہ تب تک وہاں رہے گا جب تک وہ چھٹی کے قابل نہیں ہو جاتا۔ اگر آپکے بچے کو وہاں رات رہنے کی ضرورت ہوگی تو اسکو مریضوں کے کمرے میں بھیج دیا جائے گا۔

کارڈائیولوجسٹ سے اپنے بچے کے ٹیسٹ کے بارے میں بات کرتے وقت آپ اپنے بچے سے کمرہ بحالی میں ملنے کا پوچھ سکتے ہیں۔

نرس آپکے بچے کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور سانس چار گھنٹے تک دیکھے گی۔ وہ اس جگہ سے اسکی پٹی کو بھی دیکھے گی جہاں سے کیتھیٹر کو اندر داخل کیا گیا تھا اور اسکی اس ٹانگ کی نبص کو بھی دیکھے گی۔

آپکا بچہ غنودگی میں ہوگا اور ٹیسٹ کے بعد ہو سکتا ہے کہ وہ کافی وقت تک بستر پر رہے۔ جب آپکا بچہ جاگے گا تو وہ چیزیں پینے کے قابل ہوگا۔ اسکے کچھ وقت کے بعد آہستہ آہستہ وہ معمول کے مطابق کھانا شروع کر دے گا۔

واپس آنے کے بعد روزانہ کی ادویات لینے اور ان میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں نرس آپکو تفصیل بیان کرے گی۔ اگر آپکو بچے کی ادویات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں تو اپنی نرس سے اس کے بارے میں پوچھیں۔

تبدیلیوں کے بارے میں یہاں لکھیں

 

ہسپتال کو چھوڑنا اور گھر جانا

آپکا بچے کے گھر جانے کا وقت اس پر منحصر ہوگا کہ آپکا بچہ ٹیسٹ کے بعد کیسا محسوس کر رہا ہے اور آپکے بچے کو کس طرح کے عمل سے گزارا گیا ہے۔ کچھ بچے ٹیسٹ ہونے والے دن کی شام کو ہی گھر جانے کے قابل ہو جاتے ہیں اور کچھ بچوں کو ایک رات رکنا پڑتا ہے اور وہ اگلے دن گھر جانے کے قابل ہوتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے یہ دیکھیں"ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن: اس عمل کے بعد بچے کی حفاظت"

ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کے بعد کیا توقع رکھنی چاہیے

آپکے بچے کو گروئن کے گرد خارش ہو سکتی ہے۔ یہ ایک یا دو دن کیلئے دکھ بھی سکتا ہے۔

آپکے بچے کا ٹیسٹ کے بعد 24 گھنٹے تک معدہ خراب رہ سکتا ہے۔ اس کے ذیادہ امکانات تب ہوں گے اگر آپکے بچے کو جنرل اینستھیٹک دی گئی ہوگی۔

آپکے بچے کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کے بعد پانچ دن تک صرف خاموش مشاغل اختیار کرے۔

اس عمل سے پیچیدگیاں ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

عام طور پر یہ کم پیچیدگیاں پیدا کرنے والا عمل ہے لیکن پھر بھی یہ پیچیدگیوں سے بالکل پاک نہیں ہے۔ ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے چند خدشات درج ذیل ہیں۔

  • خون کی نالی میں خون کا جمنا
  • خون بہنا
  • انفیکشن
  • اینستھیٹک سے مطلق کوئی مسئلہ
  • ہنگامی سرجری کی ضرورت

اپنے بچے کے ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنا

کارڈائیولوجسٹ آپکے بچے کے گھر جانے سے پہلے آپ سے بچے کے ٹیسٹ کے کچھ نتائج کا ذکر کرے گا۔ آپکو حتمی نتائج اور بچے کے علاج کے منصوبے کے بارے میں چند دن کے بعد بتا دیا جائے گا۔ آپکے بچے کا کارڈائیولوجسٹ آپکو بلا لے گا اگر اسکو ان نتائج میں کوئی اضافی معلومات ملیں گی۔

اہم نکات

  • ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ ایسا ٹیسٹ ہے جو آپکے بچے کے ڈاکٹر کو معلومات فراہم کرتا ہے کہ آپکے بچے کا دل کیسا کام کر رہا ہے۔
  • آپکے بچے کو ہارٹ کیتھوٹیرائیزیشن ٹیسٹ سے پہلے چند ٹیسٹ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
  • ٹیسٹ سے پہلے آپکو بچے کی خوراک روکنے اور ادویات میں تبدیلی کے بارے میں ہدایات دی جائیں گی۔
  • اسکا امکان ہے کہ آپکے بچے کو ٹیسٹ کے دوران نیند کی دوا دی جائے۔آپکے بچے کو ٹیسٹ کے بعد ایک رات کے لئے ہسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
  • آپکے بچے کا ڈاکٹر آپ سے ٹیسٹ کے بعد اسکی وجہ سے ہونے والے مسائل کے بارے میں بات کرے گا۔
Last updated: December 17 2009