منع الانتحارممنع الانتحارSuicide preventionArabicAdolescentTeen (13-18 years)NANAConditions and diseasesCaregivers Adult (19+)NA2011-03-25T04:00:00ZJohanne Roberge, MD, MSc, FRCP(c)7.0000000000000066.0000000000000735.000000000000Flat ContentHealth A-Z
تعلّم عن علامات التحذير للانتحار، وكيف ان التحدث بصراحة مع المراهق يساعد على منع ذلك.

自杀预防自杀预防Suicide preventionChineseSimplifiedAdolescentTeen (13-18 years)NANAConditions and diseasesCaregivers Adult (19+)NA2011-03-25T04:00:00ZJohanne Roberge, MD, MSc, FRCP(c)66.00000000000007.00000000000000735.000000000000Flat ContentHealth A-Z了解自杀的警告迹象以及开诚布公地和孩子谈论有助于预防自杀。
خودکشی سے بچاوخخودکشی سے بچاوSuicide PreventionUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2011-03-25T04:00:00ZJohanne Roberge, MD, MSc, FRCP(c)66.00000000000007.00000000000000735.000000000000Flat ContentHealth A-Zخودکشی کی انتباہ کی علامات کے ساتھ یہ بھی جانئے کہ اپنے نوجوان سے کس طرح کھل کر بات کرنا خودکشی سے بچاو میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔

خودکشی سے بچاو22.0000000000000خودکشی سے بچاوSuicide PreventionخUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2011-03-25T04:00:00ZJohanne Roberge, MD, MSc, FRCP(c)66.00000000000007.00000000000000735.000000000000Flat ContentHealth A-Zخودکشی کی انتباہ کی علامات کے ساتھ یہ بھی جانئے کہ اپنے نوجوان سے کس طرح کھل کر بات کرنا خودکشی سے بچاو میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔
خودکشی ایک ایسی چیز ھے جس کے بارے میں زیادہ تر والدین بات بھی نہیں کرتے ھوں گے۔ بدقسمتی ھے یہ آجکل اتنی عام ھے جتنا شاید زیادہ تر لوگ اسکے بارے میں سوچنا بھی پسند نہ کرتے ھوں۔ لیکن یہ اچانک واقع نہیں ھوتی۔ یہ ایک عمل ھے۔ والدین ھونے کے ناطے، اسکی انتباہ کی علامات سے واقف رھنے اور خودکشی سے متعلق کھل کر بات کرنے سے، آپ اسکو واقع ھونے سے روک سکتے ھیں۔

اگر آپ اپنے نوجوان کیلئے پریشان یا فکرمند ھوں تو ممکن ھے کہ مندرجہ ذیل عمومی سوالات آپکی مدد کر سکیں۔

آپکو کن علامات پر نظر رکھنی چاھیے

عام طور پر جو لوگ خودکشی کا ارادہ کرتے ھیں ان میں ناامیدی اور لاچاری کا شدید احساس ھوتا ھے۔ وہ محسوس کرتے ھیں کہ انکی زندگی ناقابل برداشت ھے۔ جب آپ ان سے بات کرتے ھیں تو وہ پریشان محسوس ھوتے ھیں۔ ممکن ھے کہ وہ ان میں سے ڈپریشن کی چند علامات بھی ظاھرکریں:

بے خوابی

سماجی دستبرداری

بھوک ختم ھو جانا

معمول کی سرگرمیوں میں دلچسپی ختم ھو جانا

ممکن ھے کہ آپ انکے رویے میں اچانک سے تبدیلی دیکھیں خاص طور پر اگر وہ اسکے معمول کے رویے سے مختلف ھوں۔ مثال کے طور پر آپکا نوجوان جوکہ عموماً محتاط رھتا ھو اچانک سے لاپرواہ ھو جائے۔ دوسرے خطرناک رویوں میں شامل ھیں:

منشیات یا الکوھل کا نشے کیلئے استعمال

ایک بڑا نقصان مثلاً کسی پیارے کی موت

غصّے اور لڑائیوں میں اضافہ

زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی مثلاً حال ہی میں واقع ھونے والا نظم و ضبط کا یا رومانی بحران

اگر آپکے بچے نے ماضی میں خودکشی کی دھمکی دی ھو تو یہ ایک بڑی علامت ھوگی۔ اسکو سنجیدگی سے لیں۔

اگر آپکو خدشات ھوں تو آپکو کیا کرنا چاھیے؟

اپنے نوجوان سے بات کریں

خودکشی اور خودکشی کے خیالات سے بچاو کا سب سے اھم طریقہ نوجوان کو کھلی اور دیانتدار گفتگو میں مشغول کرنا ھے۔ اپنے نوجوان سے پوچھیں کہ وہ کیسا محسوس کر رھا ھے، خاص طور پر اگر وہ مشکل وقت سے گزر رھا ھو۔ ممکن ھے کہ حال ھی میں اسکے اپنے گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ سے تعلقات ختم ھوئے ھوں؛ وہ امتحان میں ناکام ھوا ھو یا اسکول میں اسکی کارکردگی میں کمی آئی ھو؛ کھانے کی بیماری کی علامات ظاھر کی ھوں؛ یا کسی طور پر نطام عدل میں ملوث ھوا ھو۔ اگر ان میں سے کوئی بھی معاملہ ھو اور وہ آپکی اولاد کیلئے شرمندگی یا پریشانی کا بائث بن رھا ھو تو اس سے بات کرنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ اسکے خودکشی سے متعلق خیالات کے بارے میں فکرمند ھوں تو اس سے پوچھیں۔ اگرچہ اِسکو سننا مشکل ھو سکتا ھے لیکن بچے کے خودکشی سے متعلق خیالات کو بانٹنے کی حوصلہ افزائی کرنا، خودکشی کی کوشش کے خطرات کو کم کرتا ھے۔ ممکن ھے کہ کچھ والدین اس بارے میں پریشان ھوں کہ اپنی اولاد سے خودکشی سے متعلق بات کرنا انکو خودکشی کی ترکیب یا اس پرغور کرنے کی اجازت دیتا ھے۔ لیکن دراصل خودکشی کے بارے میں بات کرنا اس سے بچاو کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ھے۔ اپنے بچے سے اس بارے میں بات کرنا اُسکو سکون بخش سکتا ھے، خاص کر اگر وہ بہت اکیلا محسوس کر رھا ھو۔

جب آپ اپنے نوجوان سے بات کر رھے ھوں تو پرسکون رھنے کی کوشش کریں، بہت توجہ، غور اور بغیر کسی فیصلے کے اسکی بات سنیں۔ اسکو سکون مہیا کریں اور اسکی یہ جاننے میں مدد کریں کہ کچھ زرائع ھیں جن سے وہ مدد لے سکتا ھے۔ ایسا کرنا اسکو امید دے گا کہ وہ بہتر ھو سکتا ھے اور اسکے اکیلے پن کو کم کرے گا۔

جان لیوہ اشیاء تک رسائی کو محدود کریں

اگر آپکے پاس پستول ھو تو اسکو گھر میں کسی محفوظ جگہ پر رکھیں یا اسکو مکمل طور پر ختم کر دیں۔ گھر میں استعمال کی جانے والی ایسی زھریلی اشیاء جوکہ نگلی جا سکتی ھوں مثلاً ادویات یا صفائی کرنے والے مادوں تک رسائی کو محدود کریں۔ ایسی اشیاء کا گھر سے خاتمہ کریں جوکہ چیزوں کو باندھنے یا لٹکانے کیلئے استعمال کی جاتی ھوں مثلا رسی یا ایسی دوسری اشیاء۔

اپنے نوجوان کی نگرانی کریں

والدین ھونے کے ناطے جب آپکے بچے گھر میں یا آپکے پاس نہ ھوں تو قدرتی طور پر آپ فکرمند اور حیران ھوتے ھیں۔ جب آپ اپنے بچے کی ذھنی صحت سے متعلق فکرمند ھوں تو اسکے وقت گزارنے کے ٹھکانوں کی نگرانی کرنا بہت اھم ھوتا ھے۔

مجھے مدد کیلئے کہاں جانا چاھیے؟

بہت سے مفید وسائل آپکے نوجوان کی مسائل سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ھیں۔

کرائسس ٹیلیفون سپورٹ لائن کو فون کریں۔ پورے کینیڈا کی لسٹ کیلئے سنٹر فار سوسائیڈ پریونشنکا دورہ کریں

کینیڈین مینٹل ہیلتھ ایسوسی ایشنذھنی بیماریوں پر معلومات کا ذخیرہ مہیا کرتے ھیں جس میں ذھنی صحت کی فروغ مندی کی معلومات بھی بھی شامل ھیں۔

اگر آپ اونٹاریو میں رھتے ھیں تو اپنی پریشانیوں کے بارے میں رجسٹرڈ نرس سے بات کرنے کیلئے ٹیلی ہیلتھ پر کال کریں۔ 0000-797-866-1 ملائیں۔ نرس آپکی قریبی ہسپتال یا پیشہ ور صحت کی دیکھ بھال مہیا کرنے والے تک پہنچنے میں رھنمائی کر سکتی ھے۔ آپ ھفتے کے سات دن اور دن کے 24 گھنٹے کال کر سکتے ھیں۔

کیا تمام بچوں کو طبیبِ نفسی سے ملنے کی ضرورت ھوتی ھے؟

نہیں۔ اپنے فیملی ڈاکٹر سے بات کرنا مددگار ثابت ھو سکتا ھے خاص طور پر اگر آپکا بچہ پریشان اور غیر مطمعین محسوس کر رھا ھو۔ کچھ صورتوں میں صلاح کار سے بات کرنا آپکے بچے کیلئے مددگار ھو سکتا ھے۔ صلاح کار عام طور پر اسکول، یونیورسٹی یا کمیونٹی سروسز میں موجود ھوتے ھیں۔ بعض نوجوانوں کیلئے دینی یا روحانی صلاح کار سے بات کرنا بھی مددگار ثابت ھوتا ھے۔

شدید ذھنی بیماری کی صورت میں آپکو فوراً ہسپتال کے ایمرجنسی کے کمرے میں جانا چاھیے۔ آپ ذھنی صحت کے وسائل کی لسٹ کینیڈین مینٹل ہیلتھ ایسوسی ایشن سے حاصل کر سکتے ھیں۔
​خودکشی سے بچاو

Thank you to our sponsors

AboutKidsHealth is proud to partner with the following sponsors as they support our mission to improve the health and wellbeing of children in Canada and around the world by making accessible health care information available via the internet.