جلنے کے زخمججلنے کے زخمBurn InjuriesUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2009-11-06T05:00:00ZMary Harris, RNHoward Clarke, MD, PhD, FRCS(C), FACS, FAAP72.00000000000006.000000000000001400.00000000000Flat ContentHealth A-Z
جلنے کا زخم ٹھیک ھونے میں بہت وقت لگتا ھےاور بعض اوقات اسپتال میں داخلہ ضروری ھوتا ھے، آپ اپنے بچے کے جلنے کے بعد کیسے مدد گار ثابت ھو سکتے ھیں، اس کا مطالعہ کیجئے

جلنے کے زخم933.000000000000جلنے کے زخمBurn InjuriesجUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2009-11-06T05:00:00ZMary Harris, RNHoward Clarke, MD, PhD, FRCS(C), FACS, FAAP72.00000000000006.000000000000001400.00000000000Flat ContentHealth A-Z
جلنے کا زخم ٹھیک ھونے میں بہت وقت لگتا ھےاور بعض اوقات اسپتال میں داخلہ ضروری ھوتا ھے، آپ اپنے بچے کے جلنے کے بعد کیسے مدد گار ثابت ھو سکتے ھیں، اس کا مطالعہ کیجئے

اگر آپکا بچہ جلنے سے زخمی ھو گیا ھے تو یہ آپ اور بچے،دونوں کے لئے بہت مشکل وقت ھو گا۔ ھو سکتا ھے زخموں کو درست ھونے میں بہت وقت لگے مگریہ زخموں کی حالت پر منحصر ھے۔ بچے کے زخم درست ھونے کے بعد بھی آپ کے لئے بہت مشکلات ھوں گی۔

علاج کے کچھ حصے کے لئے آپکے بچے کو اسپتال میں رھنا ھو گا۔ بہت سے اسپتالوں میں جلنے کے علاج کے یونٹ اور عملہ موجود ھوتا ھے۔ ان پیشہ ور لوگوں میں پلاسٹک سرجن ، نرسیں ، تھیراپسٹ ، سوشل ورکر اور دوسرے لوگ شامل ھیں۔

بہر حال، اپنے بچے کو آپ خود بہتر طور پر جانتے ھیں ،سب سے پہلے آپ کے لئے اپنا حوصلہ بڑھانا ضروری ھے تا کہ آپ اپنے بچے کی بہتر طور پردیکھ بھال کر سکیں۔ ماھرین کے ساتھ کام کرنے سے آپ اور آپ کا بچہ دونوں، جلنے والے زخموں سے صحت یاب ھونے بہتری محسوس کریں گے۔

جلنے والے زخموں کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ھیں :

جلے ھوئے زخم کی گہرائِ
جلد کا یہ حصہ زخم کی گہرائی کو ڈگری میں دکھاتا ھے۔پہلی ڈگری کا زخم جلد کی اوپری سطح پر ھوتا ھے دوسری ڈگری کاجلا زخم جلد کے  نیچے والے حصے یا دوسری پرت کو متاثر کرتا ھے تیسری ڈگری کا جلا زخم پوری جلد ،دونوں اوپریی پرتوں اور اسکے نیچے ٹیشوز کو بھی نقصان پہنچاتا ھے

زخم کا سائز اور جسم کا کتنا حصہ جلا ھے مثال کے طور پربچے کی ھتھیلی اور انگلیاں پورے جسم کا 1 فی صد حصہ ھوتے ھیں۔

زخم کی گہرائی اور ڈگری۔ زخم جتنا گہرا ھو گا ڈگری اتنی ھی زیادہ ھو گی، زخم کی حقیقی گہرائی کا اندازہ جلنے سے تین ہفتوں کے بعد ھی ھو گا

گہرائی

ھلکی قسم کے جلے زخم جو صرف جلد کے اوپر ھوتے ھیں فرسٹ ڈگری کہلاتے ھیں، وہ چند دن میں ھی ثھیک ھو جاتے ھیں اور جلد پر کوئی نشان بھی نہیں چھوڑتے۔

کچھ گہرے زخم جنہیں سیکنڈ ڈگری کہتے ھیں، نیچلی جلد تک جاتے ھیں، انہیں آرام آنے میں چند ہفتے لگ جاتے ھیں، اور نشان پڑنے کا اندیشہ ھوتا ھے

پوری گہرائی والے زخم جو کہ نیچے کی جلد بھی جلا دیتے ھیں، یہ زخم جلد کے نیچے ریشے تک جلا دیتے ھیں – آپکے بچے کو سکن گرافٹ آپریشن کی ضرورت پژ سکتی ھے سکن گرافٹ آپریشن میں بچے کے جسم کے صحت مند حصے سے جلد کاٹ کر جلنے والی جگہ پر لگا دی جاتی ھے، آرام آنے میں کچھ مہینے لگ جاتے ھیں لیکن پھر بھی جلد پر نشان چھوڑ جاتے ھیں۔

جلنے کے بعد کے چند دن

جلنےوالے بچوں کے پہلے چند روز شدید تکلیف اور بیماری میں گزرتے ھیں اگر چہ کہ زخم چھوٹے ھوں پھر بھی زخم ھونے کے چند دن تک سوجن برقرار رھتی ھے

ایسے بچے جو دھوئیں والی جگہ پر جلتے ھیں تو ان کے سانس کا ساتھ دھواں ان کے پھپھڑوں کو نقصان پہچانے کا با عث بنتا ھے اور اس بات کا اندازہ زخمی ھونے کے کچھ دن بعد ھوتا ھے۔

پہلے چند دن آپکے بچے کے اندر مائع اشیاء کا جانا ضروری ھوتا ھے ۔ آپکے بچے کو نس کے ذریعہ مائعات دینے کی ضرورت ھو گی۔ ایسے بچے جن کے زخم زیادہ ھوتے ھیں انہیں کتھیٹر کی ضرورت ھو گی۔ کتھیٹر ایک چھوٹی نالی ھوتی ھے جو کہ مثانے سے پیشاب کو خارج کرتی ھے۔

درد اور اندیشہ

جلنے کے زخموں میں درد تو ھوتا ھے۔ علاج کے دوران پٹی کا بدلنا بہت درد انگیز ھوتا ھے۔ آپ کے بچے کا درد کم کرنے کے لئے ھر کوشش بروح کار لائی جاتی ھے، معمولی زخم والے بچوں کے علاوہ ، سب بچوں کو درد کش ادویات دی جاتی ھیں

آپکے بچے کو جب تک ضرورت ھو گی درد اور خوف و اندیشہ دور کرنے کی دوا دی جائے گی۔ جو بھی دوائیاں آپ کے بچے کو دی جائِیں گی وہ آپکے بچے کے زخم کی نوعیت دیکھ کر دی جائِیں گی۔

دوا سے درد پوری طرح تو ختم نہیں ھوتا لیکن درد کو کم کرنے کے اور بھی طریقے ھیں۔ جیسے بچے کا دھیان دوسری طرف لگائیں۔آپ کا بچہ ببل بنانا یا سٹکر سے کھیل سکتا ھے، ٹی وی دیکھ سکتا ھے یا میوزک سن سکتا ھے، آپ اپنے بچے کے لیے سٹفڈ کھلونے اور کمبل لا سکتے ھیں

بچے اپنے والدین سے راھنمائی لیتے ھیں، اگر والدین بچے کے علاج کی وجہ سے پریشانی یا خوف میں مبتلا ھیں تو بچہ بھی پریشان ھوتا ھے۔ والدین کو چاھئے کہ وہ پر سکون رھیں اور اس مشکل مرحلے سے گزرنے کے لئے اس کی ہمت بڑھائیں

میڈازلم کی دوا کے ساتھ کھانا اور پینا

آپ کے بچے کو علاج کے لئے میڈازلم کی دوا دی جا سکتی ھے۔ میڈازلم تھوڑے وقت سلانے والی دوا ھے جو کہ آپ کے بچے کو سلا دیتی ھے اور آپ کا بچہ کاروائی سے پہلے غنودگی میں اور کم متفکر ھوتا ھے

میڈازلم کی دوائی نگلنے کی صلاحیت کو متاٹر کر سکتی ھے۔ اس کا مطلب ھے کہ آپ کے بچے کوآدھی رات کے بعد کھانا روکنا ضروری ھے ۔ مندرجہ ذیل لسٹ مہیا کی گئی ھے کہ آپ کا بچہ کونسی اشیاء کھا یا پی سکتا ھے

وقت

آپ کا بچہ کیا کھا یا پی سکتا ھے

آدھی رات

ٹھوس غذا بند جیسے گم اور کینڈی وغیرہ

آپ کا بچہ اب بھی مشروب پی سکتا ھے جیسا کہ فارمولہ دودھ، شفاف مشروب جیسا کہ پانی اور سیب کا جوس

2 بجے صبح

فارمولہ دودھ نہیں

لیکن آپکا بچہ ابھی بھی شفاف مشروب یعنی پانی اور سیب کا جوس پی سکتا ھے

5 بجے صبح

جلنے کا علاج شروع ھونے تک کچھ نہیں کھانا۔ نرس آپکو بتائے گی کہ بچے کو کب کھانا اور پینا ھے

جلے ھوئے زخم کی احتیاط

درد کی وجہ سے جلے ھوئے زخموں کی احتیاط اور زیادہ مشکل ھو جاتی ھے ، بہرحال آپ کو اور آپکے بچے کو اس مرحلے میں سے گزرنے میں ھر ممکن مدد کی جائے گی

جلنے کے زخم کو صاف رکھنا ضروری ھے۔ دن میں کم از کم ایک بار اسے دھونا ضروری ھے ۔ دھونے کے بعد لٹکی ھوئی مردہ کھال الگ کر دی جاتی ھے۔ اس طرح کا علاج انفیکشن سے بچاتا ھے اور زخم ٹھیک ھونے میں مدد دیتا ھے

چہرے کے کھلے ھوئے زخموں کو ھر 4 گھنٹے بعد دھونا ضروری ھے۔ زخم کوسخت ھونے سے بچانے کے لئے کریم لگائی جاتی ھے

زخم اگرجوژ کے اوپر ھے تو اس سے حرکت کرنے میں مشکل ھو گی۔ ایسی صورت میں فیزیو تھراپسٹ بچے کو ورزش کروانے میں مدد کرے گی ۔ اس طرح سے آرام آتے ھوئے زخم کی جکڑن کم ھونے میں مدد ملے گی

زخم کو دھونے اور ورزش ختم کرنے کے بعد ، کریم لگا کر پٹیاں لگا دی جاتی ھیں۔ اگر بچہ بڑا ھے تو وہ خود اپنی مدد آپ کر سکتا ھے ۔ آپکا بچہ خود زخم کو دھو سکتا ھے ، کریم لگا سکتا ھے اور ورزش شروع کر سکتا ھے۔ اس طرح سے پوری کارکردگی کے دوران بچے کو کنٹرول محسوس ھو گا ۔ یہ کنٹرول بچے کی درد اور خوف کم کرنے میں مدد گار ثابت ھو گا

انفیکشن سے بچاو

آپ کے بچے کو الگ کمرے میں رکھا جائے گا ، اس طرح سے زخم میں انفیکشن ھونے کا رسک کم ھو گا ۔ آپ اپنے بچے کے جلے ھوئے زخموں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتے ھیں

آپ اپنے بچے کی پُشت کے زخموں کی انفیکشن سے بچاو میں مدد کر سکتے ھیں۔

بچے کے کمرے میں داخلے کے وقت اپنے ھاتھ دھو لیں اور بچے کا کمرہ چھوڑتے وقت بھی اپنے ھاتھ دھونا نہ بھولئے تا کہ آپکی وجہ سے انفیکشن نہ پھیل سکے۔

ایسے لوگ جنہیں زکام اور انفیکشن وغیرہ ھو ، وہ بچے سے دور رھیں۔ ملاقاتیوں کی تعداد کم سے کم رکھیں ، زیادہ ملاقاتیوں کی وجہ سے بچے کو انفیکشن ھونے کے امکانات زیادہ ھوں گے۔

جونہی بچے کے زخم بھرنا شروع ھوں گے تو انفیکشن کا خطرہ کم ھوتا جائے گا۔

جونہی بچے کے زخم بھرنا شروع ھوں گے تو انفیکشن کا خطرہ کم ھوتا جائے گا۔

خارش کا مقابلہ کرنا

زخم کے مندمل ھوتے وقت بعض بچوں کو بہت خارش ھوتی ھے۔ یہ ضروری ھے کہ بچوں کے ناخن کاٹ دیں اور انہیں صاف رکھیں اس طرح بچے کی نئی بننے والی جلد پر نشان نہیں پڑیں گے۔ آرام آنے والے جصے پر کریم کا مساج کریں تا کہ وہ خشک نہ ھو جائے۔

آپ اپنے بچے کو خارش سے بچنے کی کوئی دوا بھی دے سکتے ھیں۔

غذائیت

اسپتال میں قیام کے دوران آپ کے بچے کو زیادہ بھوک نہیں لگے گی تا ھم زخم کو مندمل ھونے کے لئے غذائیت سے بھرپورغذا دینا ضروری ھے

اگر ضرورت ھو گی تو بچے کو زیادہ جراروں والی فارمولہ خوراک ٹیوب کے ذریعے دی جائے گی۔ کھلانے والی نالی کو این جی یا ناسوجیسٹک ٹیوب کہتے ھیں، یہ نالی ناک کے راستے معدے تک جاتی ھے ۔ جب تک زخم ٹھیک نہیں ھو جاتا یہ حصوصی خوراک جاری رھتی ھے۔ نالی کے اندر ھوتے ھوئے بھی بچہ اپنی نارمل خوراک کھا سکتا ھے۔

آپ اپنے گھر سے بچے کی پسند کی خوراک لا سکتے ھیں۔ اپنے بچے کی خوراک کھانے میں حوصلہ افزائی کیجئے اور اس بات کا ریکارڈ رکھیئے کہ بچہ کونسی اور کتنی مقدار میں خوراک کھاتا ھے

گھر پر جلے ھوئے زخموں کے نشانات کی دیکھ بھال کرنا

گھر پر جلے ھوئے زخموں اور جلد پر پژے نشانات کی حفاظت سے متعلق معلومات کے لئے پڑھیے " زخموں اور ان کے نشانات کے مینجمنٹ کے طریقے "اور " اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد جلنے کے زخموں کے نشانات کی حفاظت کے طریقے "

والدین کے لئے ھدائت

اسپتال سے کچھ دیر کے لئے چھٹی لیجئے، اگر ممکن ھو تا گھر جا کر آرام کیجئے۔ اپنا اچھا خیال رکھنے کے بعد آپ اپنے بچے کی بہتر طور پر دیکھ بھال کر سکیں گے۔

اپنی نرس سے سوال کیجئے کہ بچے کے زخم مندمل کرنے کے لئے کس قسم کی خدمات دستیاب ھیں

آپ اپنے خاندان کے لوگوں سے اس بارے میں بات کیجئے، علاوہ ازیں ھیلتھ کئر ورکرز یا دوسرے مدد گار ذرائع سے اپنی پریشانیوں، احساسات اور خدشات سےمتعلق کھل کر بات کیجئے، اس طرح آپ اپنا ذہنی دباو کم کر سکتے ھیں

آپ کے اپنے بچے کے زخموں یا علاج سے متعلق جتنے بھی سوالات ھیں یا جتنی بار آپ چاھیں پوچھ سکتے ھیں ، اس سے آپ کے خدشات اور ذھنی دباو میں کمی واقع ھو گی۔

آپ یاد رکھئے کہ خاندان کے دوسرے بھی آپکی طرح دباو کا شکار ھوں گے، ان سے بات کرنے اور سوالات کا جواب دینے کی ضرورت ھے

کلیدی نقاط

زخموں کو ٹھیک ھونے کافی وقت لگ سکتا ھے

یہ معلوم کرنے میں وقت لگے گا کہ زخم کتنا گہرا ھے

زیادہ تر بچوں کو درد اور خارش دور کرنے کے لئے دوا دی جاتی ھے

جلے ھوئے زخم کو انفیکشن کا خطرہ رھتا ھے

آپنے بچے کا علاج کرانے کے لئے والدین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ھے

​جلنے کے زخم

Thank you to our sponsors

AboutKidsHealth is proud to partner with the following sponsors as they support our mission to improve the health and wellbeing of children in Canada and around the world by making accessible health care information available via the internet.