مرض السكري: نظرة عامةممرض السكري: نظرة عامةDiabetes: An overviewArabicEndocrinologyChild (0-12 years);Teen (13-18 years)PancreasPancreasConditions and diseasesCaregivers Adult (19+)NA2010-02-12T05:00:00ZNA8.0000000000000062.0000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Z
نظرة عامة على ما يحدث في جسم الشخص الذي يعاني من مرض السكري، مع معلومات عن كل علاج للنوع 1 وللنوع 2 من داء السكري.

糖尿病:概述糖尿病:概述Diabetes: An overviewChineseSimplifiedEndocrinologyChild (0-12 years);Teen (13-18 years)PancreasPancreasConditions and diseasesCaregivers Adult (19+)NA1990-01-01T05:00:00Z62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Z概述了糖尿病患者体内情况,包括有关 1 型糖尿病和 2 型糖尿病治疗的信息。

糖尿病:概述糖尿病:概述Diabetes: An OverviewChineseTraditionalEndocrinologyChild (0-12 years);Teen (13-18 years)PancreasPancreasConditions and diseasesCaregivers Adult (19+)NA1990-01-01T05:00:00Z62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Z概述了糖尿病患者體內情况,包括有關 1 型糖尿病和 2 型糖尿病治療的信息。
நீரிழிவு நோய்: ஒரு கண்ணோட்டம்நீரிழிவு நோய்: ஒரு கண்ணோட்டம்Diabetes: An OverviewTamilNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2010-02-12T05:00:00ZMarcia Frank, RN, MHSc, CDEDenis Daneman, MB, BCh, FRCPC62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Z
டைப் 1 மற்றும் டைப் 2 இரண்டு வகையான நீரிழிவு நோய்க்கான சிகிச்சை பற்றிய தகவலுடன், நீரிழிவு நோயுள்ள ஒருவரின் உடலில் என்ன சம்பவிக்கிறது என்பது பற்றிய ஒரு கண்ணோட்டம்.

ذیابطیس: ایک جائزہذذیابطیس: ایک جائزہDiabetes: An OverviewUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2010-02-12T05:00:00ZMarcia Frank, RN, MHSc, CDEDenis Daneman, MB, BCh, FRCPC62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Zجسم میں ذیایبطس کے اثرات اور انکا جائزہ، ذیابیطس 1 اور 2 کے علاج کی معلومات
Una visión general sobre la diabetesUUna visión general sobre la diabetesDiabetes: An OverviewSpanishNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2010-09-16T04:00:00Z62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Z
Una visión general sobre lo que sucede en el organismo de una persona que tiene diabetes, con información sobre el tratamiento tanto de la diabetes de tipo 1 como de tipo 2.

ذیابطیس: ایک جائزہ937.000000000000ذیابطیس: ایک جائزہDiabetes: An OverviewذUrduNAChild (0-12 years);Teen (13-18 years)NANANAAdult (19+)NA2010-02-12T05:00:00ZMarcia Frank, RN, MHSc, CDEDenis Daneman, MB, BCh, FRCPC62.00000000000008.00000000000000704.000000000000Flat ContentHealth A-Zجسم میں ذیایبطس کے اثرات اور انکا جائزہ، ذیابیطس 1 اور 2 کے علاج کی معلومات
ذیابطیس ایک ایسی بیماری ھے جس میں جسم غذا سے وہ طاقت نہیں لے سکتاجتنی اسے ضرورت ھوتی ھے۔ یہ اس لئے ھوتا ھے کہ جسم زیادہ انسولین نہیں بنا سکتا یا پھر پیدا شدا انسولین درست کام نہیں کر رھی۔ انسولین ایک ضروری ھارمون ھے۔ ھمیں انسولین کی ضرورت ھوتی ھے جو کہ ھمارے جسم کے سیلز کو غذا سے شکر مہیا کرتی ھے۔ سیلز شکر سے قوت لینا شروع کر دیتے ھیں۔ بعض اوقات سیلز انسولین کے ساتھ ملکر کام نہیں کرتے اور یہ بھی ذیابطیس ھونے کا سبب بنتی ھے

دو ملین سے ذیادہ کنیڈیینز کو ذیابطیس کی بیماری لاحق ھے۔ ھر سال ساٹھ ھزارسے زیادہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے

جب کسی کو ذیابطیس ھوتی ھے تو جسم پر کیا اثرات ھوتے ھیں ؟

جس انسان کو ذیابطیس ھوتی ھے تو اسکا ھارمون انسولین بنانا بند کر دیتا ھے یا پھر انسولین درست کام نہیں کرتی۔ ھارمون ایک کیمیائ قاصد ھوتا ھے جو کی جسم کے ایک حصے سے دوسرے کی طرف سفر کرتا ھے اسے یہ بتانے کے لئے کہ اسے کیا کرنا ھے

صرف انسولین کی ھی وجہ سے غذا میں لی گئی شکر جسم کی طاقت بننے کے کام آتی ھے۔ اگر انسولین نہیں ھے تو خلئے شکر کو طاقت میں تبدیل کرنے کے قابل نیہں ھوتے۔ غیر استعمال شدہ شکر خون میں شامل ھو جاتی ھے اور پھر پیشاب کے راستے نکل جاتی ھے

ھمیں توانائی کی ضرورت ہے :

جسم میں گرمی پیدا کرنے کے لئے ۔

پٹھوں کے کام کرنے کے لئے، دل کی دھڑکن کے لئے، پھپھڑون کے سانس لینے کے لئے اور دماغ کو سچنے کے لئے

کڑوڑوں کے حساب سے نئے خلیون کے بننے اور ان کی مرمت کے لئے جو جسم کو بنانے کے کام آتے ھیں

انسولین کے بغیر زندگی کا وجود نہیں

معدے کے پیچھے ایک عضو ھوتا ھے جسے لبلبہ کہتے ھیں۔ لبلبے کے اندر خاص خلئے ھوتے ھیں جنہیں بیٹا خلئے کہتے ھیں۔ جو کہ انسولین پیدا کرتے ھیں۔بیٹا خلئے لبلبے کے ایسے حصے میں ھوتے ھیں جنہیں آیئلیٹس آف لینگرھانز کہتے ھیں

ذیابیطس کی مختلف قسمیں ھوتی ھیں۔ لیکن بچوں اور نوجوانوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس زیادہ پائی جاتی ھے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس میں بیٹا خلئے برباد ھو جاتے ھیں اور جسم کوئی انسولین نہیں بنا پاتا

زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ٹائپ 2 زیابیطس ھونے لگی ھے۔ اس قسم کی ذیابیطس میں جسم کچھ انسولین ضرور پیدا کرتا ھے لیکن یا تو وہ کافی مقدار مین نہیں ھوتی اور یا پھر اتنی نہین ھوتی کہ خون میں شکر کا لیول برقرار رکھ سکے۔

زیابیطس کا علاج

زیابیطس کے دو طرح کے علاج ھیں۔ ایک تو طے شدہ ھے کہ خون میں شوگر کا لیول نارمل کے قریب رکھا جائے کہ آپ کے بچہ صحت مند زندگی گزار سکے اور مستقبل میں کسی قسم کے مسائل کا شکار نہ ھو۔ دوسرا یہ کہ اپنے رھن سہن میں تبدیلی کرکے صحت مند زندگی اپنائے

ٹائپ 1 ذیابیطس کا علاج

ٹائپ 1 ذیابیطس کا دنیا بھر میں تقریباٴ ایک ھی علاج ھے جو کی ان باتوں پر مشتعمل ھے

دن میں متعدد با انسولین کے ٹیکے لگائیں جائیں یا ایسا پمپ استعمال کیا جائے جو کہ انسولین کی رواں ترسیل جاری رکھے خاص طور پر کھانے کے وقت کی اضافی دوا کے ساتھ

کھانے کی منصوبہ بندی کی جائے

زیادہ کھانے کے ساتھ زیادہ ورزش اور کھی کبھی کم انسولین لینا

دن میں کئی بار خون میں شکر کی مقدار ماپی جائے

اس بنیادی ڈھانچے کے بعد ،محکمہ صحت کی مختلف گروہ آپ کے خاندان کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کریں گے جو کہ آپکے بچے اور خاندان کے روز مرہ کے معمولات کے مطابق ھو گی۔ آپ کو بتایا جائے گا کہ اپنے بچے کو با ضابطہ معائنے کے لئے ھر تین مہینے کے بعد کلینک لے کر آئیں۔ اپنے دورے کے دوران آپ ذیابیطس کی ٹیم سے ھر قسم کے مسائل پر بات کر سکتے ھیں

ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج

ٹائیپ 2 ذیابیطس صحت مند غذا، جسمانی ورزش، وزن کو کم کرنے اورجوان لوگوں کےدوا لینے سے قابو کی جا سکتی ھے۔ سب کے علاج میں اپنا طرز زندگی بدلنا بہت ضروری ھے

نوجوانوں کے لئے کامیابی کے امکانات زیادہ ھیں اگر پورا خاندان ٹائپ 2 ذیابطیس کے لئے صحت مند طرز زندگی اپنا لے۔ آپ کے نوجوان بچے کے لئے یہ بہت بڑی مدد ھو گی۔ اس طرح سے خاندان کے باقی افراد کے لئے ذیابیطیس ھونے کے امکانات کم ھو جاتے ھیں کیونکہ وہ بھی خطرے کی لکیر کے قریب ھیں

جب ورزش اور غذا دونوں خون میں شوگر لیول کو قابو کرنے مین ناکام رھیں تو ڈاکٹر گولیاں تجویز کرتے ھیں۔ جن کی مدد سے جسم میں انسولین کام کرنا شروع کر دیتی ھے۔ کچھ نوجوانوں کو ھو سکتا ھے انسولین کے انجیکشن بھی لگوانا پڑیں۔ اس کے باوجود متوازن خوراک ، ورزش، اور وزن کم کرنا بہت ضروری ھوتا ھے ۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے لئے بنیادی پتھر کی حثیت رکھتے ھیں

کلیدی نکات

یہ ایسی بیماری ھے جس میں خوراک جسم میں توانائی بہم نہیں پہچاتی

جسم کو انسولین کی ضرورت ھوتی ھے۔ کیونکہ وہ خوراک سے توانائی لیکر جسم کو مہیا کرتی ھے

ٹائپ 1 ذیابیطس میں جسم انسولین نہیں بنا پاتا۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کا علاج انسولین کے ٹیکوں سے کیا جاتا ھے، خون میں شکر کا مشاھدہ کیا جاتا ھے اور خاص کھانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ھے

ٹائیپ 2 ذیابیطس میں جسم کچھ انسولین ضرور پیدا کرتا ھے لیکن یا تو وہ کافی مقدار میں نہیں ھوتی اور یا پھر اتنی نہین ھوتی کہ خون میں شکر کا لیول برقرار رکھ سکے۔ ٹائیپ 2 ذیابیطس صحت مند غذا، جسمانی ورزش، وزن کو کم کرنے اورجوان لوگوں کےدوا لینے سے قابو کی جا سکتی ھے۔ سب کے علاج میں اپنا طرز زندگی بدلنا بہت ضروری ھے

​ذیابطیس: ایک جائزہ

Thank you to our sponsors

AboutKidsHealth is proud to partner with the following sponsors as they support our mission to improve the health and wellbeing of children in Canada and around the world by making accessible health care information available via the internet.