جلنا : ابتدائی طبی امداد

Burns: First aid [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

زخم کی کس طرح حفاظت کر سکتے ھیں۔ایک آسانی سے سمجھ میں آنے والا جائزہ جس میں یہ بتایا گیا ھے کہ آپ اپنے بچے کے جلے ھوئے

جلنا کیا ھے؟

اگر آپ کی جلد سورج کی روشنی، آگ کے شعلوں، گرم مائع، بجلی یا کسی بھی گرم شے سے زخمی ھو جائے تو اسے جلنا کہتے ھیں جیسے کہ چولہے کی آگ سے جلنا، وغیرہ۔ زیادہ تر جلنا گھر کے اندر ھی ھوتا ھے، وجہ گرم پانی یا تیل کا جلد پر گرنا ھوتا ھے، اس قسم کے جلنے کو گرم مائع سے جلنا کہتے ھیں۔

جلنے کی درجہ بندی

ڈاکٹروں نے جلی جلد کے متاثرہ حصوں اور زخم کی گہرائی دیکھ کر اسکی درجہ بندی کی ھے۔ زیادہ تر حالتوں میں ایک بژا اور گہرا زخم زیادہ شدت کا حامل ھوتا ھے۔

فرسٹ ڈگری کا جلنا

پہلے درجہ کا جلنا یا اوپری سطح کا زخم صرف جلد کی بالائی سطح کو متاثر کرتا ھے، اس کی ایک عام مثال سورج سے جلنا ھے۔ بہلے درجے کے جلنے سے آپ کے بچے کی جلد سرخ ھو گی، سوج جائے گی اور درد کرے گی۔۔ اس قسم کا زخم جند دنوں میں ٹھیک ھو جاتا ھے اور کوئی نشان بھی نہیں چھوڑتا۔

دوسرے درجے کے زخم

جلے ھوئے زخم کی گہرائِجلے ھوئے زخم کی گہرائِ
جلد کا یہ حصہ زخم کی گہرائی کو ڈگری میں دکھاتا ھے۔پہلی ڈگری کا زخم جلد کی اوپری سطح پر ھوتا ھے دوسری ڈگری کاجلا زخم جلد کے  نیچے والے حصے یا دوسری پرت کو متاثر کرتا ھے تیسری ڈگری کا جلا زخم پوری جلد ،دونوں اوپریی پرتوں اور اسکے نیچے ٹیشوز کو بھی نقصان پہنچاتا ھے

یہ دوسرے درجے کے زخم یا جزوی موٹائی کے زخم ھوتے ھیں جو کہ جلد کی اوپری سطح یا نیچے کی کچھ پرتوں کو بھی زخمی کرتے ھیں، اس سے بچے کی جلد پر سرخی، سوجن اور چھالے نمودار ھوں گے۔ اس سے بہت درد اور تکلیف ھوتی ھے، دوسرے درجے کا جلنا چند ھفتوں میں خود بخود ٹھیک ھو جاتا ھے اور یہ جسم پر نشان چھوڑ جاتا ھے۔

تیسرے درجے کے زخم

تھرڈ ڈگری کے زخم پوری موٹائی کے ھوتے ھیں اور جلد کی ساری تہوں کو متاثر کرتے ھیں جس میں ریشے، خون کی نالیاں، اور بالوں کی جڑیں شامل ھیں۔ آپ کے بچے کی جلد کالی یا سفید ھو سکتی ھے۔ تھرڈ ڈگری کے جلنے میں درد کا احساس کم ھو جاتا ھے کیونکہ اس حصے کے پٹھوں کو نقصان پہنچ چکا ھوتا ھے۔

اگر آپ کی بچی کو تیسرے درجے کا زخم ھو گیا ھے تو اسے نئی جلد لگانے کی ضرورت ھو گی۔ گرافٹینگ ایک طبی طریقہ کار ھے جس میں جسم کے ایک تندرست حصے کی جلد جلے ھوئے حصے سے جوڑدی جاتی ھے۔ تیسرے درجے کے زخم ٹھیک ھونے میں کئی مہینے لگ جاتے ھیں اور اس کا نشان باقی رھتا ھے

طبی امداد کی ضرورت کب پڑے گی

اگر آپکا بچہ زیادہ جل جائے تو 911 کال کریں

گہرے زخم اس طرح سے ھو سکتے ھیں

فرد فون پر بات کر رہا ہے
  • ایسا زخم جو کہ گہرا ھو اور جلد کی ساری تہوں کو متاثر کرے
  • ایسا زخم جو کہ 10 سی ایم یا 4 انچ سے زیادہ ھو
  • ایسا زخم جو کہ ھاتھوں ، پاوں ، پستان، مقعد، نازک حصوں یا کسی اور جگہ پر ھو

اگر آپکے بچے کے زخموں میں کسی وقت انفیکشن ھو جائے اور اسے آرام نہ آ رھا ھو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیجئے

علاج

بڑے زخم

اگر آپ کو خدشہ ھے کہ آپ کا بچہ زیادہ جل گیا ھے تو 1-1-9 کو فورآ کال کریں۔ ایبولینس کے پہچنے سے پہلے آپ کو مندرج ذیل کام کرنے ھیں :

  • نیم تھنڈے پانی سے کوئی صاف کپڑا یا تولیہ بھگو کر زخم پر رکھیں
  • اپنے بچے کے جلے ھوئے کپڑے نہ اتارِیں
  • اگر چھالے پڑ گئے ھیں تو انہیں پھوڑیں نہیں
  • زخم پر پانی کے علاوہ کوئِ کریم یا دوا استعمال نہ کریں

معمولی زخم

چھوٹے زخموں میں فرسٹ ڈگری یا زیادہ تر سیکنڈ ڈگری کے زخم ھوتے ھیں، جلا ھوا حصہ سورج کے سامنے لانے سے گریز کریں، اس سے زخم خراب ھو سکتا ھے اور اس کے درست ھونے میں زیادہ عرصہ لگ سکتا ھے ۔ علاوہ ازیں سن سکرین کا استعمال زخم کو محفوظ رکھنے کی بجائے اور زیادہ خرابی کا باعث بنے گا۔

جلے ھوئے زخم کو ٹھنڈا رکھیں

جلے ہوئے ہاتھ کو بہتے ہوئے پانی میں پکڑنا

جلے ھوئے زخم کو بہتے ھوئے پانی کے نیچے 10 منٹ تک رکھیں۔ یہ کام جتنی جلدی ممکن ھو اتنا ھی اچھا ھے۔اپنے بچے کے کپڑے اتارنے میں وقت ضائع مت کریں، اگر آپ باھر ھیں تو باغ کا نلکا استعمال کریں یا پینے والا نلکا استعمال کریں یا کسی اور طریقے سے ٹھنڈا پانی حاصل کریں۔ زخم کو پانی کے ساتھ تھنڈا کرنے سے بچے کی درد میں کمی ھو گی۔ تھنڈا پانی ڈالنے سے سوجن میں کمی ھو گی اور زخم، جلد کی گہرائی تک جانے سے بچ جائے گا۔

زخم کو ڈھانپ کر رکھیں

جلے ہوئے حصے پر باریک کپڑا لپٹا ہوا ہاتھ

اگر بچے کا زخم بڑا ھے تو اسے جراثیم سے پاک کپڑے یا پٹی سے ڈھا نپ دیں۔ پٹی کو سختی سے نہ باندھیں لیکن ڈھا نپا ھوا زخم صاف رھے گا اور درد میں کمی کا باعث ھو گا۔ زخم کے اوپر روئی کا پھائے رکھنے سے گریز کریں اور نہ ھی کسی قسم کےِ مرہم کا استعمال کریں۔

زخم کی صفائی

بغیر خوشبو کے مائِع صابن اور پانی سے زخم کو دن میں دو بار دھوئیں۔ اپنا زخم ٹھنڈے پانی کے اندر رکھیں یا 10 منٹ تک اس کے اوپر سے پانی بہا ئیں ۔ زخم کو شفاف کپڑے یا تولئَے سے تھپک کر صاف کیجئے، اگر بچے کے چھالے بن گئے تو انہیں پھوڑیں مت۔ یہ چھالے زخم کے اوپرانفیکشن کے خلاف خفاظتی جلد کا کام کرتے ھیں اور اگر یہ چھالے پھٹ جاتے ھیں تو ان پر اینٹی بایئوٹک کریم پولی سپورین لگائیِں اور جراثیم سے پاک پٹی سے لپیٹ دیں

درد سے آرام پانا

جلنے کا زخم بچے کو بہت تکلیف دیتا ھے ۔ درد کم کرنے کے لئے بچے کو آئی بروفین یا ایسٹامینوفین لیبل پر دی گئی ھدائت کے مطابق دیجئے۔ اپنے بچے کو اے ایس اے یا کسی برانڈ کی بھی ایسپرین مت دیجئے۔ آئی بروفین اور ایسٹامینوفین بھی اتنی ھی اچھی ھیں جتنی کہ اے ایس اے، جو کہ درد کو کم کرنے کا کام آتی ھے۔

اھم نکات

  • اگر آپ کے بچے کو جلنے سے گہرا زخم آیا ھے تو-1-1- 9 کو کال کریں
  • چھوٹے زخموں کو تھنڈے پانی سے دھو لیں
  • ۔ درد کم کرنے کے لئے بچے کو آئی بروفین یا ایسٹامینوفین لیبل پر دی گئی ھدائت کے مطابق دیجئے اپنے بچے کو اے ایس اے نہ دیں
  • چھوٹے زخموں کو مائع صابن سے دو بار دھوئیں
  • ھلکے زخم کا علاج تو گھر پر بھی ھو سکتا ھے، لیکن اگر زخم ٹھیک نہیں ھو رھا تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
Last updated: فروری 14 2011