اپیںڈکٹامی:

Appendectomy [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اپینڈکٹس کیا ھے؟

ضمیمہ پر سوجن اپینڈکٹس کہلاتی ھے۔ ضمیمہ ایک چھوٹی نالی کے جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی [قولون] کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ آپکے بچے کے پیٹ کے نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ اسکا جسم میں کوئی استعمال نہیں ہوتا۔

جسم میں بڑی آنت اور اپنڈکس کا مقام اور ایک بند اور سوجی ہوئی اپنڈکس کی تصویرکش
اپینڈکس کی سوزش اس وقت ہوتی ہے جب  اپینڈکس بند ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش ہوتی ہے۔

اپینڈکٹس تب ہوتا ہے جب ضمیمہ بند ہو جاتی ہے اور دباوّ ضمیمہ کی سوجن کا باعث بنتا ہے۔ یہ سوجن درد،بخار،الٹی اور ڈاٰئیریا کا سبب بن سکتی ہے۔

اگر آپکا ڈاکٹر سمجھتا ہے کہ آپکے بچے کو اپینڈکٹس ہے تو وہ اُسکا جسمانی موازنہ کرے گا۔ ڈاکٹرآپکو اپنے بچے کا الٹراساونڈ یا سی- ٹی سکین کرنے کا بھی کہہ سکتا ہے۔

اپیںڈکٹامی کیا ہے؟

اگر آپکے بچے کو اپینڈکٹس ہے تو بِالعموم آپکے بچے کے ضمیمہ کو نکالنے کے لیے ایک سرجری کی ضرورت ہوگی۔ اس سرجری کو اپیںڈکٹامی کہتے ہیں۔یہ ایک عام اور آسان عمل ہے۔ یہ آپکے بچے کی نشونما کو نہیں روکتا۔اسکے بعد بھی بچہ آرام سے کھانا ہضم کر سکتا ہے

اپیںڈکٹامی ہنگامی حالت میں یا منصوبہ کے تحت بچے کی حالت کی بنا پر کی جاتی ہے۔ یہ آپکا ڈاکٹر طے کرتا ہے کہ بچے کو ہسپتال میں رکھنا ضروری ہے یا بچہ سرجری کے دن آ سکتا ہے۔

اپینڈکٹامی کے دوران:-

اپینڈکٹامی کے دوران آپکے بچے کو ایک خاص بے حسی پیدا کرنے والی دوا دے دی جاہے گی۔ یہ اس چیز کی یقین دلانے میں مدد کرے گی کہ آپکا بچہ دورانِ آپریشن سوتا رہا ہے اور اُسےکسی قسم کی درد تو محسوس نہیں ہوئی۔

سرجن آپکے بچے کے پیٹ میں کٹ لگائے گا۔ سرجن چھوٹے کٹ لگانے کے لئے کیمرا استعمال کر سکتا ہے جوکہ لیپروسکوپ کہلاتا ہے۔ پھر سرجن بچے کے ضمیمہ کو کاٹے گا اور اس اندرونی حصّے کو سی دے گا جس سے ضمیمہ جڑا ہوا تھا۔ پھر سرجن کٹ والی جگہ کو ٹیپ[سٹیری سٹرپ] سے جوڑ دے گا۔

اپینڈکٹامی تقریباً ایک گھنٹہ لیتی ہے۔

اپینڈکٹامی کے بعد:-

اپینڈکٹامی کے بعد آپکے بچے کو بےحسی کے وارڈ [پی-اے۔ایس۔یو] یا کمرہ بحالی صحت میں بھیج دیا جائے گا جہاں اْسکو ایک گھنٹہ رکھا جائے گا۔ آپ بچے کے اٹھنے کے بعد اس سے مل سکیں گے۔ اسکے بعد بچے کو عام وارڈ میں بھییج دیا جائے گا جہاں اسکو 12 سے 24 گھنٹے تک رکھا جائے گا۔

آپکا بچہ گھر جا سکتا ہے جب :

  • بچے کی دل کی دھڑکن، سانس، بلڈ پریشر اور جسم کا درجہّ حرارت نارمل ہو جائے۔
  • بچہ بغیر اُلٹی کیے کھانا کھانے کے قابل ہو جائے۔
  • جب بچہ منہ سے کھانے والی دوائی کھانے کے قابل ہو جائے۔

گھر پر بچے کے لئے حفاظتی تدابیر:

زخم کی حفاظت:

زخم ٹیپ[سٹیری سٹرپ] سے ڈھکا ہوا ہوگا۔آپکو پٹی کے ساتھ کچھ کرنے ضرورت نہیں۔ زخم کو چھونے یا صاف کرنے سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔

پٹی پر تھورا سا خون ہونا عام بات ہے۔ اگر آپکو خون تازہ یا ذیادہ مقدار میں لگے تو زخم کو 5 سے 6 منٹ صاف کپڑے سے دبا کررکھیں اور سرجن کے آفس میں رابطہ کریں۔ اگر خون نہ رکے تو بچے کو خاندانی ڈاکٹر کے پاس یا ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

سٹیری سٹرپ خودبخود گر جائیں گی۔ اگر خود نہ گریں تو سرجری کے 8 سے 10 دن کے بعد آپ اُسکو خود ِاتار سکتے ہیں

سرگرمیاں:

بچہ نارمل سرگرمیوں میں آ سکتا ہے جب وہ اپنے آپکو اس قابل سمجھے ۔

خوراک:

بچے کو سرجری کے بعد اپنی نارمل خوراک پر آ جانا چاہیے۔ اگر بچے کو کھانے میں کوئی دِقت ہو تو اپنے سرجن کے دفتر سے رابطہ کریں۔

درد کی دوا:

جب آپکا بچہ گھر آ جائے گا تو سرجری کے پہلے 24 گھنٹے کے اندر آپکو اپنے بچے کو ايسی ٹامِنوفَر دینے کی ضرورت پر سکتی ہے۔ بچے کو دوائی کی مقدار بوتل پر دی گئی ہدایات کے مطابق دیں۔ آپکا بچہ سرجری کے 24 گھنٹے کے بعد جب بھی ضرورت پڑے درد کی دوا کا استعمال کر سکتا ہے۔

غسل:

آپکا بچہ 48 گھنٹے کے بعد غسل لے سکتا ہے-

اسکول:

بچہ اسکول یا ڈےکئیر جا سکتا ہے جب وہ اپنے آپکو اس قابل سمجھے۔ اور جب آپ اُسکا معمول پر آنا آرام دہ اور مناسب سمجھیں۔

سرجری ٹیم کو کب بلانا چاہیے؟

اپینڈکٹامی کے بعد سب سے اہم چیز انفیکشن ہوتی ہے۔ اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت یا کیفیت محسوس کریں تو اپنے بچے کے سرجن سے فوری رابطہ کریں۔

  • 38.5°C  یا اس سے زیادہ بخار۔
  • گاڑھے پیلے یا سبز بدبودار مواد کا زخم سے نکلنا۔
  • زخم سے خون کا نکلنا۔
  • زخم کا سرخ ہونا۔
  • زخم پر سوجن کا ہونا۔
  • درد کی دوا لینے کے باوجود درد کا بڑھتے جانا۔
  • بھوک کم لگنا یا اُلٹی آنا۔
  • معدے میں درد یا معدے کا بھاری لگنا۔
  • بچے کا غنودگی میں،تھکے ہوئے یا نیند میں رہنا۔

اگر آپکو کوئی سوال یا کام ہو جو زیادہ ضروری نہ ہو تو آپ بچے کے سرجن سے کام کے اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں یا بعد میں جواب دینے والی مشین میں اپنا سوال چھوڑ سکتے ہیں۔ اگر آپکو فوری طور پر ضروری کام ہے تو اپنے بچے کہ خاندانی ڈاکٹر، طبیب یا پھر قریبی ایمرجنسی دفتر میں لے کر جائیں۔

میرے بچے کا سرجن ہے:

فون نمبر:

میرے بچے کا خاندانی ڈاکٹر ہے:

فون نمبر:

اہم نکات:

  • اگر آپکے بچے کو اپینڈکٹس ہے تو بِالعموم آپکے بچے کے ضمیمہ کو نکالنے کے لیے ایک سرجری کی ضرورت ہوگی۔
  • اپیںڈکٹامی ہنگامی حالت میں یا منصوبہ کے تحت بچے کی حالت کی بنا پر کی جاتی ہے۔
  • آپریشن کے دوران آپکے بچے کو ایک عام بے حسی پیدا کرنے والی دوا کی ضرورت ہوگی۔
  • اگر زخم پر بہت زیادہ خون یا انفکشن کے اثرات ہوں تو بچے کے سرجن سے رابطہ کریں۔
Last updated: ستمبر 24 2009