کلیفٹ لپ اور کلیفٹ پیلٹ

Cleft lip and cleft palate in babies [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead.

کلیفٹ لپ اور کلیفٹ پیلٹ جوکہ بچوں میں پیدائشی نقص بن کر ابھرتے ہیں، کے بارے میں جانئے۔ اور انکے بچے کی فیڈ ، سماعت ،دانتوں اور گفتگو پر اثرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

عام طور پر حمل کے پہلے تین مہینوں کے دوران ہونٹ اور تالو بنتے ہیں۔ اگر یہ جزو صحیح نہیں جڑ پاتے تو دو حصوں کے درمیان ایک خلاہ رہ جاتی ہے جسکو کلیفٹ کہتے ہیں۔ کلیفٹ اپنی اقسام اور شدّت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ ہونٹ اور تالو کا کلیفٹ پیدائشی نقص کی عام اقسام ہیں جوکہ ایک ہزار بچوں میں سے ایک بچے میں ہوتے ہیں۔ ذیادہ تر بچے جن کے تالو یا ہونٹ کٹے ہوئے ہوتے ہیں وہ صحت مند ہوتے ہیں اور ان میں کوئی اور پیدائشی نقص نہیں ہوتا۔ لیکن چند بچوں کو کلیفٹ کے ساتھ اور بھی طبی مسائل ہو سکتے ہیں۔

کلیفٹ لپ

کلیفٹ لپ اوپر کے ہونٹ میں علیحدگی ہوتی ہے۔ کلیفٹ لپ تب بنتے ہیں جب حمل کے شروع کے چند ہفتوں میں ناک اور اوپر کے جبڑے صحیح طرح نہیں جڑ پاتے۔ کلیفٹ لپ اپنی شدت کے لحاط سے مختلف ہوتے ہیں اور ہونٹ میں ہلکے سے نشان سے لے کر ہونٹ اور ناک کے ساتھ مسوڑوں کی پیچھے علیحدگی کی صورت میں بھی ہو سکتے ہیں۔

کلیفٹ پیلٹ

کلیفٹ پیلٹ تالو کی درمیان سے علیحدگی ہوتی ہے۔ کلیفٹ پیلٹ تب ہوتا ہے جب منہ کے اوپر کا حصہ اور ناک کے اندر کا حصہ حمل کے ابتدائی دور کی دوران صحیح طرح نہیں جڑ پاتے۔ کلیفٹ پیلٹ اپنی شدت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور تالو کے پیچھے چھوٹے سے سوراخ سے لے کر منہ کے اوپر کے حصے میں بڑے شگاف کی صورت میں ہو سکتا ہے۔

کلیفٹ لپ اور پیلٹ کے اندیشے

کٹے ہونٹ اور تالو کا پیدائیشی نقصہونٹ میں ناک تک شگاف والا بچہ اور ایک کھلے ہوئے منہ والا بچہ جو ہونٹ میں شگاف اور منہ کی چھت کو ظاہرکر رہا ہے
یہ
حالت پیدائش کے وقت سے ہوتی ہے جس میں اوپری ہونٹ کے دائیں یا بائیں (یا دونوں) طرف کٹاؤ ہوتا ہے۔یہ کٹاؤ ناک تک بڑھا ہوا بھی ہو سکتا ہے ۔تالو کا کٹنا کٹے ہوۓ ہونٹ کے ساتھ موجود ہو سکتا ہے

اگر کلیفٹ لپ اور پیلٹ کو علاج نہ کروایا جائے تو یہ والدین کے لئے اور جیسے جیسے بچہ بڑا ہوگا تو اس کے لئے بھی کئی سماجی مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔ والدین عام طور پر بےعیب اور مکمل بچے کا خواب دیکھتے ہیں اورجب انہیں پتا چلتا ہے کے انکے بچے کو کلیفٹ ہے تو وہ کافی مایوس محسوس کرتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ وہ اس حقیقت کو اپنائیں وہ کئی احساسات مثلاً دھچکا، تردید، اداسی اور غصے سے گزر سکتے ہیں۔ کئی والدین یہ نہیں سمجھ پاتے کہ ان معذوریوں کو ختم کرنے میں ایک کامیاب سرجری کی کیا اہمیت ہو سکتی ہے۔

فیڈنگ

آپکے بچے کو کلیفٹ لپ اور کلیفٹ پیلٹ کے ساتھ کچھ نگلنے میں کھانے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ ایک پیشہ ور ماہرِ معالجیات یا پھر زبان کا سائیکالوجسٹ آپکے بچے کو خوراک دینے کے عمل کو آسان بنانے کے مشورے دے سکتا ہے۔

سماعت

بعض اوقات کلیفٹ پیلٹ بچے کے کان کو متاثر کر سکتا ہے جسکی وجہ سے بچے کی سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔اور بچے کے کان کے درمیان میں مادہ بن سکتا ہے جسکی وجہ سے کچھ وقت کے لئے سماعت بند ہو سکتی ہے یا پھر باربار کان کی انفیکشن ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات کان میں سے مادہ کو نکالنے کے لئے کان کے اندر ٹیوب ڈالنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دانت

کلیفٹ لپ یا کلیفٹ پیلٹ بچے کے دانتوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا اسکی وجہ سے بچے کے ذیادہ یا کم دانت ہوں، چھوٹے دانت ہوں یا پھر مڑے ہوئے دانت ہوں۔ کچھ بچوں کو اپنے اوپر کے مسوڑے، ہونٹ یا ناک کو صحیح جگہ پر لانے کے لئے اْرتھوڈونک علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اْرتھوڈونک علاج بچے کی کلیفٹ سرجری کے نتیجہ کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

گفتگو

تالو بچے کی عام گفتگو کی نشونما کے لئے اہم ہوتا ہے۔ کئی بچوں کو کلیفٹ پیلٹ کے علاج لے بعد گفتگو کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

کلیفٹ لپ اور کلیفٹ پیلٹ کا علاج

ان تمام بچوں جن کو کلیفٹ لپ اور پیلٹ ہو پیدائش کے پہلے یا دوسرے ہفتے ایک پلاسٹک سرجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ سرجری ہر بچے کے لئے مختلف ہوتی ہے کیونکہ ہر نومولود بچے کا شگاف مختلف ہوتا ہے۔ پلاسٹک سرجن اس طریقہ کو اپنائے گا جسکی بچے کو ضرورت ہوگی۔

Last updated: ستمبر 10 2009