پستان سے دودھ پلانے کے مسائل- سر پستان کا زخم

Breastfeeding problems: Sore nipples [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

دودھ پلانے کے دوران نیپلز کی نرمی نارمل بات ھے لیکن درد نارمل بات نہیں، انفیکشن، دودھ کے لئے بچہ اٹھانے کا غلط طریقہ، نیپل کی سوزش کی دوسری وجوھات

پہلے چند دنوں کے زخم

آپکے نپل پہلے چند دنوی کے دودھ پلانے سے نرم ھو سکتے ہیں لیکن یہ خواتین کے لئے نارمل بات ھے جونھی آپ پہلے چند منٹ میں اپنا دودھ پلانا شروع کریں گی تو نپل میں نرمی کا

احساس ھو گا۔ جب دودھ پلانا جاری رھے گا تو یہ نرمی کم ھونا شروع ھو جائے گی زیادہ تر خواتین پہلے ہہفتے میں نرمی میں کمی محسوس کوتی ھیں

یہ بات نارمل نہی ھے کہ پورے دودھ پلانے کے عرصہ میں درد ھوتا رھے۔ اگر ایسی بات ھے تو کسی دودھ پلانے والے ماھر سے مشورہ کریں

زخم کی وجہ بچے کو صحع طریقے سے نہ اٹھانا

بچےکوگرفت میں لے کر چھاتی تک اٹھایا جاتا ھے اٹھانے کے درست طریقے سے آپ نپل کے زخمی ھونے سے بچ سکتی ھیں۔ جب تک آپ دودھ پلاتی رھتی ہیں تو درد ھوتا رھتا ھے اگر بچے کو اٹھانے کا طریقہ غلط ھوتا ھے تو اس سے آپکے نپلز سرخ ھو جائیں کے۔ زخمی ھو سکتے ھیں یا انکی جلد ٹوٹ بھی سکتی ھے

اپنے بچے کو چھاتی کی اونچائ تک اٹھانے کاصحع طریقہ

آپنا دودھ پلانے کے لئے بچے کو اسطرح اٹھائیے کہ بچے کی چھاتی،پیٹ،اور رانیں آپکے پیٹ کے سامنے ھوں۔بچے کی کمر اور گردن کو اپنے ھاتھ سے تھام کر رکھیے کہ بچے کے سر کو آپکے بازو کا سھارا ھو۔ بچے کے منہ کا آسانی کے ساتھ پستان تک پہچنا ضروری ھے

آپ اپنے بچے کو اپنی طرف اپنے بازو میں سمیٹ سکتی ھیں۔ اپنے بچے کی کمر اورگردن کو اپنے ھاتھ سے سھارا دیجیے۔ آکر آپ چاہیں تو بچے کو تکیے کا سہارا بھی دے سکتی ھیں اسطرح آپکا بچہ آسانی سےمطلوبہ بلندی تک اونچا ھو سکتا ھے

آپ اپنا دودھ پلانے کے لئے اپنی پہلو کی طرف بھی لیٹ سکتی ھیں۔ اپنے بچے کو ساتھ لٹا کر صیح حالت می لایئں اور بچے کا سر پیچھے کرکے تھوڑا سا اونچا کریں۔ آپنے آپ کو آرام دہ بنانے کے لیئے اپنے سر کے نیچے اور پیچھے تکئے رکھیں۔ آپ اپنے بچے کے پہچھے بھی تکیہ رکھ سکتی ھیں

دودھ پلانے کی حالت میں کس چیز کا خیال رکھنا چاھیے

  • بچے کو اٹھاتے وقت خیال رکھیں کہ بچے کا ناک نیپل سے چھو رھا ھو
  • جب بچہ چھاتی کے پاس ھو تو اس کا سر پیچھے کی طرف ھو جیسے سونگھنے کی حالت میں ھوتا ھے
  • بچے کا سر نہ تو پیچھے کی طرف اور نہ سائڈ کی طرف مڑنا چاھیے

کچھ بچوں کو دودھ پلانے کی حالت میں پستان کو سھارے کی ضرورت نہئں ھوتی۔ لیکن ھو سکتا ھے آپ کو اپنے پستان کو سہارا دینے کی ضرورت محسوس ھو۔ اس لئے اپنے پستان کو ایک طرف سے انگوٹھے اور دوسری طرف سے انگلیوں کی مددسے پکڑیں۔ یہ خیال رھے کہ آپ کی انگلیاں دائرے سے دور رھیں۔یہ دائرہ نیپل کے گرد کہرے رنگ والا حصہ ھوتا ھے۔کیونکہ آپکا بچہ نیپل کو اسکی گہرایئ تک منہ میں لینا چاھتا ھے۔

بچے کو درست طریقے سے اٹھانا

بچے کو صحیع طریقے سے اٹھانے میں اس کی راہنمایئ کریں۔ آپنے بچے کو اپنے پستان کے درمیان چمٹا کر اٹھایئں جب بچہ پستان کو ڈھونڈنا شروع کرے گا تو آہستگی سے اسے اپنی چھاتی کی طرف لایئں۔ اپنے ھاتھ سے اسکی گردن اور کندھوں کو سھارہ دیجیے۔ اپنے بچے کونیپل خود تلاش کرنے دیں ھتا کہ وہ چھاتی کو گرفت میں لے لے۔

ماں نے اپنا بایاں پستان بائیں ہاتھ میں تھاما ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ سے بچےکے سرکو پستان کی جانب پکڑا ہوا ہے
بچے کو پستان کے قریب لائیں جبکہ اُس کا سر ہلکا سا پیچھے کی طرف جھکا ہو۔

ہ ن اگر آپکا بچہ منہ نیہیں کھول رھا تو اپنے نیپل سےایک کونے سے دوسرے کونے تک اسکے ھونٹ کو ھلکا سا سہلایئں، خیال رھے کہ نیپل کو ھونٹ کے ساتھ بار بار ٹکرایئں اپنے بچے کو گرفت میں رکھیں تا کہ وہ پوری طرح منہ کھول دے، تھوڑا سا صبر کریں جب تک کہ بچہ پوری طرح منہ نہ کھول دے

قریبی تصویر جس میں ماں نے ایک ہاتھ سے پستان تھام رکھا ہ قریبی تصویر جس میں ماں نے ایک ہاتھ سے پستان تھام رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ سے بچےکے سر کو پستان کی جانب تھام رکھا ہے۔
پہلےبچے کی ٹھوڑی ، پستان کے پاس  لائیں،پھر نچلا ہونٹ  

جب بچہ پوری طرح منہ کھول دے تو بڑے پیار سے اسے اپنے پستان کی طرف لایئں۔ اپنے پستان کو بچے کے منہ کی طرف نہ دھکیلیں۔ آپکے بچے کی تھوڑی پہلے چھاتی کی طرف آنی چاھیے۔ پھر بچے کے نیچے والا ھونٹ پہلے گول دائرے کا احاطہ کرے اسکے بعد اوپر والا ھونٹ پستان کے ساتھ چسپاں ھو جائے بچے کے ناک کی نوک آپکی چھاتی سے ہلکی سی ٹکرائے گی۔ اکر بچے پر گرفت اچھی ھے تو نیچے والا ھونٹ اوپر والے ھونٹ کی نسبت اچھی طرح گول دائرے کو ڈانپ لے گا

بچہ ماں کا دودھ پی رہا ہے جبکہ ماں نے اس کے سر کو ایک ہاتھ سے تھام رکھا ہے
اس بات کا دھیان رکھیں کہ بچے کے نیچے کا ہونٹ اوپر والے ہونٹ کی نسبت ایریولا کو زیادہ ڈھانپتا ہے۔

شیر خواری کے غلط طریقے سے زخم آتا ھے

ھو سکتا ھے آپکی گرفت بچے پر درست ھو لیکن پھر بھی نیپل زخمی ھو جاتا ھے اس کا مطلب ھے کہ آپکا بچہ صحیع طور پر چوس نیئں رھا۔ نیپل کا درد دودھ پلانے کے عمل کے دوران جاری رھتی ھے۔

بچے کے چوسنے کے مسلہ پر پستانی دودھ کے ماھر سے مشورہ لیں۔ بعض اوقات انگلی سے دودھ پلانے کی تربیت چوسنے کے عمل میں کام آتی ھے۔

انفیکشن کی وجہ سے زخم کا ھونا

اگر نیپل کا زخمی پن بچے کی گرفت درست ھونے کے باوجود صحع نہیں ھوتا تو اسکی وجہ بیکٹیریا کی انفیکشن ھو سکتی ھے

نیپلز کو خمیر کی انفیکشن ھو سکتی ھے اور یہ بچے کو بھی منتقل ھو جاتی ھے یہ ضروری ھے کہ ڈاکٹر دونوں کا علاج کرے۔ خمیر کی انفیکشن جو کہ بعد میں درد کا باعث بنتی ھے ، دودھ پلانے کے شروع دنوں میں بغیر کسی تکلیف کے شروع ھوتی ھے۔ ماں کو دودھ پلانے کے عمل کے دوران شدید درد اور جلن محسوس ھوتی ھے۔ آپ نیپل کی جلد گلابی اور سرخ ھوتے ھوئے دیکھ سکتے ھیئں

ایسی مایئں اور بچے جو کہ پہلے ہی انفیکشن کی دوائ لے رھے ھیں انکے خمیری انفیکشن ھونے کے امکانات ذیادہ ھیں

یہ ضروری ھے کہ آپکی ڈاکٹر انفیکشن کا علاج شروع کرے۔ آپکی ڈاکٹر مرھم دے گی جو کہ آپکے نیپلز کی جراثیمی انفیکشن دور کرے گی۔ انٹی فینگل دوا ماں اور بچہ دونوں کی انفیکشن دور کرے گی۔ بعض اوقات کارٹی ژون جلن دور کرنے کے لئےمرھم کے ساتھ ملا کر استعمال کی جاتی ھے۔

دودھ پلانے کے عمل کے بعد جلن کا ھونا

بعض ماؤں کو دودھ پلانے کےبعد کو بہت زیادہ جلن اور درد کا احساس ھو گا۔ نیپل پہلے سفید ھو جایئں گے اور پھر سرخ۔ اسکے بعد نیلے اور گلابی۔ یہ عموما" ماؤں کے درجہ حرارت کی وجہ سے ھوتا ھے کیوکہ بچے کا منہ گرم اور باھر کی ھوا تھنڈی ھوتی ھے۔ یہ اس وجہ سے بھی ھوتا ھے کہ بچہ نیپل کو کاٹتا ھے یا بچے کی گرفت صحیع نہیں ھوتی جس سے نیپل میں خون کی گردش کم ھو جاتی ھے

بچے کو دودھ پلانے کے بعدنیم گرم تولیہ چھاتیوں کے اوپر رکھیں، یہ نیپلز کو ٹھنڈا ھونے میں مدد دے گا ، یہ تسلی کر لیں کہ آپکے بچے کی گرفت اور پوزیشن درست ھو۔ اگر درد کم نہ ھو تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

سخت پستان کا دودھ پلانے کے بعد سوزش ھونا

اینگورجمینٹ کا مطلب پستان کا اور نیپل کے گرد دائرے کا سخت ھونا ھے۔ نیپل پوری گہرائ سے بچے کے منہ میں نہیں جا سکتا۔ نیپل صرف بچے کے منہ سے رگڑ کھاتا ھے اور زخمی ھو جاتا ھے۔

گرم یا ٹھنڈے کمپریسیس استعمال کریں اور ھلکے سے ھاتھ سے دبا کرچھاتی سے دودھ نکالیں۔ اپنے بچے کو گود میں لینے سے پہلے نیپل کے گرد کا حصہ نرم ھونا چاھیے۔ دودھ پلانے کے درمیان اور بعد میں تھنڈے کمپریسیس مدد گار ثابت ھوتے ھیں۔ اکر پستان پھر بھی نرم نہیں ھوتے تو دودھ پلانے والے ماھر سے رابطہ کریں

نیپل کے بند سوراخ کی وجہ سے سوزش

کچھ عورتوں کے نیپل میں سفید نشان نظر آئے گا جس سے دودھ پلانے سے درد محسوس ھو گا۔ اسکا مطلب ھے کہ نیپل کی طرف دودھ لانے والا راستہ بند ھو گیا ھے۔ دودھ پلانے سے پہلے نیم گرم کیمپریسہس کا استعمال اور لگاتار دودھ پلانے سے یہ مسلہ ختم ھو جاتا ھے۔ آگر کچھ دنوں میں آفاقہ نیئں ھوتا تو آپکی ڈاکٹر جراثیم سے پاک سوئ سے سوراخ کھول دے گی

بچے کی زبان جڑی ھونے کی وجہ سے نیپلز کی سوزش

بعض بچے آسانی سے اپنی زبان نیئں ہلا سکتے کیوں کہ زباں نیچے کی طرف جڑی ھوتی ھے، اکر بچے کی زبان مسوڑوں تک نیئں پہچتی تو وہ چوستے وقت مسلہ پیدا کر سکتی ھے اور نیپلز میں سوزش پیدا ھوتی ھے۔ آپکے ڈاکٹر اور دودھ پلانے والے ماھر سے اپنے بچے کا معائنہ کروانا ضروری ھے

نیپلز کو سوزش سے بچانے کے اقدامات اور انکا علاج

پستان کی حفاظت کرنا

  • اپنے نیپلز کو دن میں ایک مرتبہ صابن کے بغیر گرم پانی سے صاف کریں کیونکہ صابن جلد سے قدرتی تیل ختم کر دیتا ھے جسکی نیپل کو نرم رکھنے کی ضرورت ھوتی ھے۔ دودھ پلانے کے بعد اپنا ھی دودھ اپنے نیپل پر ملیں . آپنے نیپلزکو ھوا سے خشک کریں یا ھیر ڈرائر استعمال کریں
  • کاٹن کے نرسنگ پیڈ بعد استعمال کے پھینک دیں
  • پلاسٹک لائننگ والے نرسنک پیڈ استعمال نہ کریں کیونکہ وہ جلد کو زیادہ گیلا کر دیتے ھیں۔ نرسنگ پیڈ نچوڑ کر نیپل کے اوپر رکھیں اس سے نیپل کئ جلد اکھڑنے سے بچ جائے گی
  • اپنی نرسنگ برا کے اندر نیپلز کی حفاظت کے لئے پلاسٹک کے خول استعمال کریں، یہ آپکے نیپلز کو رگڑ سے محفوظ رکھیں گے۔ پستانی خول بعض فارمیسیز پر دستیاب ھیں۔ یہ صیک کیڈز ھسپتال کے میئن فلور پرخاص فوڈ شاپ میں بھی دستیاب ھیئں

پستان سےدودھ پلانے کے متعلق سامان حصوصی فوڈ شاپ جو کہ سیک کیڈز ھسپتال میں دستیاب ھے۔ آپ جا کر خود لے سکتے ھیں یا اون لائن آرڈر کر سکتے ھیں۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے: www.specialtyfoodshop.ca 1-800-737-7976 خصوسی فوڈ شاپ اشیاہ کو آپ کے گھر پر پہچانے کا بندوبست بھی کر سکتے ھیں

دودھ پلانےکے وقت کی احتیاتیں

  • یاد رکھیے کہ دودھ پینے والے بچے کو پستان سے الگ کرتے وقت اسکے منہ میں انگلی رکھیں تا کہ وہ
  • چوسنا ختم کرے
  • پہلو بدل بدل کر دودھ پلانے سے زخم کو آرام ملتا ھے
  • اس بات سے بھی آپ کو آرام محسوس ھو گا اگر آپ متعدد بار کم عرصے کے لئے دودھ پلائیں
  • جب آپکا بچہ چھاتی سے دودھ پینا سیکھ رھا ھو تو اسکے منہ میں چسنی یا بوتل کا نپل ھرگز نہ دیں۔زیادہ تر بچے بوتل یا چسنی کی نسبت چھاتی کے نپل کو مختلف طریقے سے چوستے ھیں،اور بچے کو چھا تی سے دودھ پینا مشکل لگتا ھے جسکی وجہ سے نیپل پک جاتے ھیں
  • اگر دونوں نپل بری طرح سے زخمی ھیں تو ان میں سے ایک یا دونوں کو درست ھونے کا موقع دیں۔ آپ اپنا دودھ اسی شیڈول کے ساتھ پمپ کرتی رھیں جس وقت پر آپکا بچہ دودھ پیتا ھے تا کہ دودھ کی سپلائی میں کمی واقع نہ ھو۔ ایکسپریسڈ دودھ اسے کہتے ھیں جو کہ آپ اپنے ھاتھ یا پمپ کے دریٰعے نکالتی ھیں۔ بہتر یہِ ھے کہ جب تک آپکے نپلز کو مکمل آرام نہیں آ جاتا اپنے بچے کو انگلی سے دودھ پلائیں۔

اگر چھاتیوں سے دودھ پنمپ کرنے میں درد ھوتا ھےتو ھمارا یہ کتابچہ پڑھئے"ھسپتال میں داخل بچے کے لئے پستان سے دودھ نکالنا."

ضروری نکات

  • د ودھ پلانے کے ایک ھفتے کے اندر نیپلز کا نرم ھو جانا ایک عام بات ھے
  • بچے کو صحیع طریقے سے اٹھانے سے سوزش کم ھو جاتی ھے
  • ماؤں کا پستان سے دودھ پلانا بند کرنے کی بڑی وجہ نپلوں کا زخمی ھونا ھے
  • نپلوں کی سوزش کا وقت پر علاج کروانا بہت ضروری ھے
Last updated: نومبر 06 2009