سسٹوسکوپی (مثانے کے معائنے کا طریق)

Cystoscopy [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

پیشاب کی نالی میں ایک چھوٹا سا کیمرہ داخل کرکے مثانہ بینی (سسٹواسکوپی) کا استعمال بچوں کے مثانے میں کسی مسئلے کی تشخیص کیلئے کیا جاتا ہے۔ بچوں کیلئے مثانہ بینی کے بارے میں پڑھیں

[سسٹوسکوپی] مثانے کے معائنے کا طریق کیا ہے ؟

سسٹوسکوپی یا مثانے کے معائنے کا طریق جو[ سس۔ ٹوس۔ کو۔ پی] کہلاتی ہے ایک ٹیسٹ ہے جو مثانہ کی بیماریوں کی تشخیص میں مدد دیتا ہے۔ یہ ایک باریک نلکی کے ذریعے جس کے سرے پر ایک چھوٹا کیمرہ لگا ہوتا ہے استعمال کرتا ہے۔ ڈاکٹر یہ آلہ اس لئے استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ آپ کے بچے کے مثانہ کے اندر دیکھ سکیں۔

[سسٹوسکوپی] مثانے کے معائنہ کا طریق ایک گھنٹہ لیتا ہے

آپ کے بچے کو مکمل بے ہوشی کا عمل یا نیند آور دوا دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بچہ سسٹوسکوپی [ مثانے کے معائنے] کے دوران سوتا رہے گا۔ کچھ ہسپتالوں میں، جرّاحی کے دن کی نگہداشت کرنے والا یونٹ آپ کے بچے کو طریق عمل کے لئے تیار کرے گا اور جب یہ پورا ہو جائے گا تو آپ کے بچے کی نگہداشت کرے گا۔

سسٹوسکوپی [ مثانے کا معائنہ] ایک گھنٹے سے 45 منٹ لیتا ہے۔

جب آپ کا بچہ نیند میں ہوگا تو ڈاکٹر ایک باریک نلکی آپ کے بچے کے پیشاب کی نالی [ یوریتھرا]میں ڈالے گا۔ یوریتھرا وہ نلکی ہے جو پیشاب کو مثانے سے خارج کرتی ہے۔ ڈاکٹر نلکی کے سرے پر کیمرہ استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کے بچے کے مثانے کے اندر دیکھ سکیں۔

سسٹوسکوپی[ مثانے کے معائنے] کے بعد آپ کا بچہ قریباً ایک گھنٹہ بے ہوشی کے عمل کے بعد کی نگہداشت کے یونٹ یا بحالی کے کمرے میں گذارے گا۔ اُس کے بعد آپ کا بچہ جرّاحی کے دن والی نگہداشت کے یونٹ میں جائے گا۔ آپ کا بچہ جس وقت بھی مکمل طور پر جاگ جائے گا اور وہ کچھ مشروب پینے کے قابل ہوجائے گا تو وہ گھر جاسکے گا۔ یہ عموماً آپ کے بچے کے جرّاحی کے دن کی نگہداشت کے یونٹ میں جانے کے 30 منٹ سے 1 گھنٹے تک واقع ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر آپ سے ٹیسٹ کے بارے میں بات کریں گے اوربتائیں گے کہ اُنہوں نے کیا معلوم کیا ہے۔

آپ کے بچے کو زیادہ سے زیادہ مشروبات پینے چاہئیں۔

آپ کے بچے کوہسپتال میں زیادہ سے زیادہ مشروبات پینے بہت سی رطوبتیں پینی چاہئیں۔ جب آپ گھر پہنچیں، اپنے بچے کو مشروب پینے کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔ یہ آپ کے بچے کے مثانے کو خالی کرنے اور یوریتھرا کو دھونے بہانے میں مدد دے گا۔ یہ انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دے گا اور خون کے لوتھڑوں کو بننے سے بھی بچائے گا۔

پہلے دن آپ کے بچے کا پیشاب رنگ میں کچھ گلابی ہو سکتا ہے یا سسٹوسکوپی[ مثانے کے معائنے] کے بعد یہ عام ہے۔

اگر بہت زیادہ خون بہتا ہو، خصوصاً تازہ خون یا خون کے لوتھڑے تو یورولوجی کلینک کو فوراً کال کریں۔

یہاں اُن کا فون نمبر لکھیں :

اپنے بچے کے درد کا بندوبست کرنا

آپ کے بچے کو بے ہوشی کے عمل سے طریق عمل کے بعد 3 دن تک عمومی بے آرامی ہو سکتی ہے۔

آپ کے بچے کو سسٹوسکوپی [ مثانے کے معائنے] کے بعد جب وہ پہلی چند بار پیشاب کرے گا تو جلن محسوس ہو سکتی ہے۔ آپ کا بچہ دن بہ دن کم درد محسوس کرتا جائے گا۔ بسا اوقات بچے اگر اُنہیں گرم پانی سے نہلا کر پیشاب کرایا جائے تو زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

آپ کا بچہ درد سے آرام پانے کے لئے ایسٹا مینو فین [ ٹائیلینول] لے سکتا ہے۔ بوتل پر لکھی ہوئی ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کو دوا دینے کے بارے میں یقین نہ ہو تو اپنے نرس یا دوا فروش سے معلوم کریں۔

ایسے مسائل جنہیں طبّی نگہداشت کی ضرورت ہے

ان حالات میں ڈاکٹر کو کال کریں:

  • اگر آپ کے بچے کا پیشاب 1 یا 2 دن تک صاف نہیں ہے۔
  • اگر آپ کے بچے کو خون جاری ہے، خصوصاً آپ تازہ خون یا خون کے لوتھڑے دیکھیں۔
  • اگر پیشاب کرتے ہوۓ آپکا بچہ درد میں کمی محسوس نہیں کر رہا یا درد بڑھتا جا رہا ہو۔
  • اگر آپ کا بچہ پیشاب نہیں کر سکتا۔

اگر آپ کے بچے کو ان میں سے کوئی مسئلہ ہے یا آپ کو سسٹوسکوپی[ مثانے کے معائنے کے طریق] کے بارے میں کوئی اور سوالات ہیں تو براہ مہربانی اپنے بچے کے ماہرامراض گردہ و مثانہ سے رابطہ کریں یا اپنے ہسپتال کے یورولوجی یونٹ کو کال کریں۔

Last updated: نومبر 06 2009