ٹانسل) گلے کے غدود ( کی جرّاحی یا ٹانسل اور ایڈینوائڈ ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ( کی جرّاحی کا عمل : آپریشن کے بعد بچے کی نگہداشت کرنا

Tonsil surgery or tonsil and adenoid surgery: Caring for your child after the operation [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

اگر لوزہ یا غدہ زیادہ بڑے ہوجاتے ہیں تو انہیں نکالا جاسکتا ہے۔ بچوں کی لوزہ یا غدہ براری اور اس بارے میں پڑھیں کہ اپنے بچے کی صحتیابی میں کس طرح مدد کریں۔

آپ کے بچے کے ٹانسلز[ گلے کے غدود ] کو نکالنے کیلۓ آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور ممکن ہے کہ اُس کے ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدودوں ( کو نکالنے کا بھی اُ سی وقت آپریشن ہو۔ یہ آپریشن ٹانسلیکٹومی اور ایڈینوائڈ یکٹومی کہلاتے ہیں۔

ٹانسلز کیا ہیں ؟

ٹانسلز، منہ کے عقب میں زبان کی طرف چھوٹے چھوٹے نسیج ہیں۔ وہ جراثیم سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ گلے کی ہر ایک طرف ایک ٹانسل ہوتا ہے۔

ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود] کیا ہیں؟

ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود( ناک کے پیچھے نسیج کے گومڑ ہیں۔ آپ اپنے بچے کے ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدودوں کو]نہیں دیکھ سکتے جب منہ کے اندر دیکھتے ہیں-

بڑھے ہوئے ٹانسلز[ گلے کی گلٹیوں]اور ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدودوں ]کو ہٹانا

گلے کےبڑھے ہوئے لمفائی نسیج غدہ حلق اورگلےکے غدودوں کا مقام
. گلے کےبڑھے ہوئے لمفائی نسیج، لمفائی ریشوں سے بنے ہوئے ہیں اور وہ انفیکشن کے خلاف جسمانی قوت مدافعت کا حصہ ہیں۔ وہ بار بار کے انفیکشن کی وجہ سے بڑھ سکتے ہی۔

کئی مرتبہ انفیکشن ہونے کے بعد ٹانسلز) گلے کے غدود(اور ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ( اکثر بڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتے ہیں۔ ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ( کانوں کے درمیاں نلکیوں کو جو ناک کے پیچھے ملتی ہیں، بھی متاثر کرسکتے ہیں۔ جب ٹانسلز) گلے کے غدود (اور ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ( بہت بڑھ جائیں تو اُنہیں نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹانسلز) گلے کے غدود (اور ایڈینوائڈز ) ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ( کو نکالنے سے سانس میں بہتری ہوتی ہے۔ یہ آپ کے بچے کو کان اور گلے میں کم انفکشن ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔

کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر/ سر اور گلے کے سرجن آپریشن کریں گے۔ کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر جسے اس طرح کہتے ہیں ) او- ٹو-لار- انگ – گول – اوہ – جسٹ ( وہ ڈاکٹر ہے جو کان، ناک اور گلے کے مسائل کا ماہر ہے۔

آپریشن سے پہلے

جرّاحی کے عمل سے کئی گھنٹے پہلے آپ کے بچے کو کھانے اور پینے سے رُکنا ہو گا۔

ڈاکٹر یا نرس آپ کو بتائیں گے کہ کب آپ کے بچے کو لازماً کھانا اور پینا بند کرنا ہو گا۔

اس معلومات کو کو یہاں لکھ لیں:

  • آپریشن کی تاریخ اور وقت :
  • آپ کے بچے کو لازماً کب کھانا بند کرنا ہے :
  • آپ کے بچے کو کب مائع مشروبات پینا بند کرنا ہے :
  • دیگر باتیں جو یاد رکھنی ہیں :

ٹانسلز[ گلے کے غدود ]اور ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدود ] کو جرّاحی کے عمل سے ہٹانا

ڈاکٹر آپ کے بچے کو خصوصی نیند آور دوا دے گا جسے مکمل بے ہوشی کا عمل کہتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کا بچہ آپریشن کے دوران سوتا رہتا ہے اور وہ درد محسوس نہیں کرتا۔

جب آپ کا بچہ سو رہا ہوگا تو ڈاکٹر آپ کے بچے کے منہ سے گلے کے بڑھے ہوئے غدود [ٹانسلز] ہٹائے گا۔ اگرآپ کا بچہ ایڈینوائڈیکٹومی بھی کروا رہا ہے تو ڈاکٹر آپ کے بچے کے گلے اور ناک کے درمیان بڑھے ہوئے غدور [ ایڈینوائڈز] بھی اُسی وقت ہٹائیں گے۔ پھر ڈاکٹر خون کا جاری ہونا بند کریں گے۔ آپ کے بچے کو ٹانکے نہیں لگیں گے۔

آپریشن عام طور پر 45 منٹ سے 60 منٹ تک لے گا۔

جوں ہی آپ کا بچہ جاگے گا آپ اُسے دیکھ سکیں گے

جرّاحی کی انتظار گاہ سے ایک رضاکار آپ کو لائے گا تاکہ آپ اپنے بچے کو دیکھ سکیں۔

آپریشن کے بعد

آپریشن کے بعد ہم آپ کے بچے کو بحالی کے کمرے میں لے جائیں گے جسے پوسٹ اینیستھیٹک کیئر یونٹ (پی اے سی یو) بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ کا بچہ نیند سے جاگے گا۔ آپ کا بچہ پی اے سی یو میں قریباً ایک گھنٹہ رہے گا۔ ہم اُس کے بعد آپ کے بچے کو نرسنگ یونٹ میں منتقل کر دیں گے۔

نرسنگ یونٹ میں آپ کے بچے کی قریب سے نگرانی کی جائے گی۔

  • آپ کے بچے کی منہ سے مشروبات لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ آپ کا بچہ مائع مشروبات [ ایسے مشروبات جنہیں آپ آر پار دیکھ سکتے ہوں ] کو چسکیوں سے لینا شروع کرے گا
  • آپ کے بچے کے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا 
  • ابھی تک آپکے بچے کےبازو کی نس والی ٹیوب لگی ھو گی اگر اسکی دوباہ ضرورت نہیں ھو گی تو اسے نکال دیا جائے گا۔ .
  • جب  ضرورت ھو گی آپکے بچے کو درد کش ادویات دی جایئں گی 
  • نرسنگ سٹاف آپکے بچے کی الٹیوں اور خون کے رسنے کا خیال رکھیں گے
  • کسی قسم کی پیچیدگی ھو تو نرس فورن ڈاکٹر کو اطلاع کرے گی 
  • جب بچہ پوری طرح جاگ جائَے گا تو کسی کی مدد سے واش روم تک جائے گا
  • اگر آپ کے بچے نے آپریشن کے دوران خون نگلا ھو گا تو وہ   براون رنگ کی قے کرے گا۔ اگر الٹیاں جاری رھتی ھیں تو یہ ایک نارمل بات ھو گی۔ ھم بازو کی نس کے زریعہ دوا دے کر اس کا علاج جاری رکھیں گے۔  ..

آپریشن کے بعد اپنے بچے کے درد کا علاج کرنا

آپریشن کے بعد جب آپ کے بچے کو درد ہو تو اُسے درد کی دوا دی جائے گی :

  • پینے والی دوا تاکہ وہ نگلے
  • اگر وہ درد کی دوا پی نہیں سکتا ، تو ہم آپ کے بچے کو بتی جو کہ آپ کے بچے کی مقعد میں جائے گی اُس کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

یہ وہ طریقے ہیں جن سے آپ اپنے بچے کو مزید آسودہ کر سکتے ہیں :

  • مرطوب ہوا جو گلے کو گیلا رکھے
  • اپنے بچے کا سر اور کندھے اُٹھا کر رکھنا تاکہ سوجن کو کم کرنے میں مدد ملے۔

ہسپتال میں عام طور پر صرف ایک دن

بیشتر بچے آپریشن کے قریباً 6 سے 8 گھنٹوں کے اندر ہسپتال سے گھر جانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ کبھی کبھار بچوں کو زیادہ دیر تک ٹھہرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ اپنے بچے کو کار یا ٹیکسی سے گھر لے جاسکتے ہیں۔ اپنے بچے کی حفاظت کی خاطر اپنے بچے کو سب وے یا بس سے گھر نہ لے کر جائیں۔

اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت کرنا

درد

آپریشن کے بعد آپ کے بچے کو کچھ درد محسوس ہو سکتا ہے۔

آپ کے بچے کے گلے میں درد ہو گا۔ اُسے کان میں بھی درد ہو سکتا ہے جو گلے میں درد کے باعث ہوسکتا ہے۔ آپریشن کے 5 یا 6 دن بعد، آپ کے بچے کے گلے اور کان کا درد کچھ دیر کے لئے بد تر ہو سکتا ہے۔ یہ عام بات ہے۔

آپ کے بچے کی گردن اکڑ سکتی ہے۔ اگر یہ اور خراب ہو جائے تو اپنے ڈاکٹر کو کال کریں۔

اگر آپ کے بچے کو درد ہے تو اُسے ایسیٹا مینو فین [ جیسے کے ٹائلینول یا ٹیمپرا] دیں۔ اپنے بچے کو جرّاحی کے بعد 2 ہفتے تک آبوپروفین نہ دیں جیسے کہ ) موٹرین، ایڈول، یا میڈول( یا اے ایس اے ) جسے ایسیٹائل سیلی سائکلک ایسڈ یا ایسپرین ( بھی کہتے ہیں۔ یہ دوائیں آپ کے بچے کے آپریشن کے بعد خون جاری ہونے کے خطرے کے امکان کو بڑھائیں گی۔ اگر آپ کے بچے کو ان دواؤں کی ضرورت ہو تو اپنے کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر سے بات کریں آیا کہ ان دواؤں کا دینا ٹھیک ہے۔

آپ کے ڈاکٹر نے آپ کے بچے کے درد کے لئے کچھ دواؤں کا نسخہ دیا ہو گا۔ آپ کے بچے کے ہسپتال سے رخصت ہونے سے پہلے نرس آپ کے بچے کے لئے دواؤں کا نسخہ دیں گے۔

پینا

یہ بات اہم ہے کہ آپ کا بچہ آپریشن کے بعد بہت سا پانی پیتا ہے۔ کوشش کریں کہ آپ کا بچہ آپریشن کے بعد کم از کم 4 گلاس مشروب پہلے چند دنوں تک روزانہ لیتا ہے۔ اپنے بچے کو مشروب یا پتلے کھانے جس قدر کھا سکتا ہے کھانے دیں جیسے کہ جیلو اور دہی، جیسے وہ پسند کرے۔

اپنے بچے کو سنگترہ، لیموں ، یا گریپ فروٹ جوس یا کھٹے فروٹ 7 سے 10 دن تک نہ لینے دیں۔ ان میں تیزابیت ہوتی ہے اور آپ کے بچے کو ان کے پیتے وقت تکلیف ہو سکتی ہے۔

کھانا

جب آپ کا بچہ مشروبات بغیر الٹے پی سکتا ہو تو وہ نرم غذائیں جیسے کہ نوڈلز، انڈے، اور دہی کھا سکتا ہے۔ جب آپ کا بچہ نرم کھانےآرام سےکھاتا ہے تو وہ باقاعدہ کھانے کھا سکتا ہے۔

آپ کے بچے کوآپریشن کے بعد دو ہفتے تک سخت کھانے نہیں کھانے چاہئے جیسے کہ ٹوسٹ یا پیزا کی کناری۔ یہ کھانے گلے میں خراش ڈال سکتے ہیں ااور درد اور خون جاری ہونے کا باعث بن سکتے ہیں۔

منہ کی دیکھ بھال

آپریشن کے بعد دو ہفتے تک آپ کے بچے کا منہ مختلف بو سکتا ہے۔ آپ کا بچہ اپنے منہ کو ملائمت سے پانے سے کلی کرے یا دانتوں کو نرمی سے برش کرے۔ اپنے بچے کو غرارے نہ کرنے دیں۔ یا وہ گلے کے بیچھے کی طرف پانی کی کلّی نہ کرے۔

آپ کے بچے کو اُس جگہ جہاں کئے دنوں سے ٹانسلزتھے، سفید پٹیاں ہو سکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے بچے کو انفیکشن ہے۔ اپنے بچے کے گلے کی جفاظت کرنے کے لئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ 7 سے 10 دن تک وہ کھانسنے کی کوشش، اونچی آواز میں بات یا اپنے گلے کو زیادہ مرتبہ صاف نہ کرے۔ اپنے بچے کو سکھائیں کہ اپنا منہ کھُلا رکھ کر چھینک مارے۔ آپریشن کے بعد آپ کا بچہ 1 ہفتے تک اپنی ناک نہ چھینکے۔ اگر اس کی ناک بہہ رہی ہو تو وہ ٹشو پیپر سے ناک پونچھ لے۔

اپنے بچے کو آرام سے سانس لینے کی خاطر آپ آب و ہوا کو مرطوب کرنے والی مشین جسے ہیومیڈی فائر کہتے ہیں، استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مشین ہوا کو ٹھنڈی پھوار کے ساتھ مرطوب کرتی ہے۔ اسے اپنے بچے کے ایک طرف رکھیں۔

سوجن کو کم کرنے اور اپنے بچے کو مزید آرام دہ محسوس کرانے کے لئے اپنے بچے کے سر اور کندھے اوُپر اُٹھائیں۔

اگر آپ کے بچے کے ناک اور گلے کے درمیانی غدود بھی نکالے گئے ہیں تو آپ کے بچے کی آواز اس طرح محسوس ہوگی جیسے کہ وہ ناک سے بول رہا ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔ یہ چند ہفتوں تک رہ سکتی ہے یا 3 ماہ تک اگر ناک اور گلے کے درمیانی غدود بہت بڑے تھے۔

سرگرمی

آپریشن کے بعد آپ کے بچے کو 1 ہفتہ تک جس قدر ممکن ہو خاموش رہنا چاہئے۔ آپ کے بچے کو اودھم پیل کی کھیلیں نہیں کھیلنی چاہئیں۔

آپ کا بچہ معمول کے مطابق نہا سکتا ہے اور شاور لے سکتا ہے۔ آپ کے بچے کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں سے دور رہے جنہیں انفیکشن یا نزلہ ہو۔

آپریشن کے بعد آپ کا بچہ 1 ہفتے سے 10 دن کے اندر اسکول یا ڈے کیئرمیں جا سکتا ہے۔ آپریشن کے بعد آپ کا بچہ 2 ہفتے تک شہر سے باہر لمبے دورے پر نہ جائے۔

آپ کے بچے کو آئندہ معائنے کی ضرورت ہو سکتی ہے

کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے کلینک کے نرس، آپریشن کے 2 ہفتے بعد آپ کو کال کر سکتے ہیں تا کہ یہ معلوم کریں کہ آپ کے بچے کو کوئی مسائل ہیں اور دوبارہ ڈاکٹر کو دکھانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر نے آپ کے بچے کوپھر کلینک میں دیکھنے کو کہا ہے تو ہم آپ کے بچے کے لئے ملاقات کا وقت بتائیں گے۔

ڈاکٹر کو کال کرنے کے اسباب

براہ مہربانی اپنے بچے کے کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر، کان ناک اور گلے کی بیماریوں کی کلینک کے نرس، یا فیملی ڈاکٹر کو کال کریں اگرآپ کے بچے کو گھر جانے کے بعد ذیل میں سے کوئی بھی علامات ہوں:

  • 38.5°C ڈگری سینٹی گریڈ (101° F) یا اس سے زائد بخار
  • قے جو بند نہیں ہوتیںِ
  • درد جو بڑھتا جاتا ہے
  • پینے سے انکار کرتا ہے
  • آپریشن کے 12 گھنٹے کے اندر پیشاب نہیں کرتا
  • ناک یا منہ میں تازہ خون

اگر آپ کے بچے کو خون جاری ہے اور سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے، یا آپ فکر مند ہیں تو انتظار نہ کریں اور اپنے بچے کو فوری طور پر قریبی شعبہ ایمرجنسی میں لے جائیں۔

یہاں رابطے کی معلومات لکھیں :

کان ناک اور گلے کی بیماریوں کے ماہر کا نام اور نمبر :

کان ناک اور گلے کی بیماریوں کی کلینک کے نرس کا نمبر :

فیملی ڈاکٹر کا نام اور نمبر :

کلیدی نکات

  • آپ کے بچے کا بڑھے ہوئے ٹانسلز[ گلے کے غدود ] کا آپریشن ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ اُس کے ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدودوں ] کا بھی۔
  • آپ کا بچہ نیند آور دوا لے گا اور جب اُس کے ٹانسلز[ گلے کے غدود ] اور ایڈینوائڈز [ ناک اور گلے کے درمیان زائد غدودوں]ہٹائے جاتے ہیں تو اُسے درد نہیں ہوگا۔
  • بیشتر بچے آپریشن کے دن ہی گھر جا سکتے ہیں۔
  • آپ کے بچے کو معمول کی کارکردگیوں اور معمول کے کھانے میں 1 ہفتہ سے 10 دن تک لگ سکتے ہیں۔
Last updated: noviembre 10 2009