فیرس فیومیریٹ

Ferrous Fumarate [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead.

آپکے بچے کو فیرس فیومیریٹ نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ فیرس فیومیریٹ کیا کرتی ہے، اسکو کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

فیرس فیومیریٹ ایک فولادی سپلیمنٹ ہے۔ فولادی ایک ایسی معدنی ہے جسکی خون کے لال خلیے بنانے کے لئے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپکے بچے کے جسم کو ضرورت کے مطابق فولادی نہیں ملتا تو آپکے بچے کی اچھی صحت کے لئے جسم کی ضرورت کے مطابق خون کے لال خلیے نہیں بنا پاتا۔ اس کیفیت کو فولادی ڈیفیشنصی اینیمیا کہا جاتا ہے۔ فیرس فیومیریٹ جسم میں فولادی کے ذخیرے کو بدلنے میں مدد کرتی ہے۔

آپ نے فیرس فیومیریٹ کے برینڈ کا نام پیلافر سنا ہوگا۔ فیرس فیومیریٹ گولی، کیپسول اور مائع کی شکل میں آتی ہے۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی کیفیات ہوں تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں:

  • ایسی کسی بھی قسم سے کیفیت جس میں فولاد کی ذیادتی کے امکانات ہوں مثلاً ہائیموکرومیٹسس (ایک ایسی کیفیت جسم بہت ذیادہ فولاد جذب کر لیتا ہے)، سکل سیل کی بیماری، تھیلیسیمیا، ھیموسیڈیروسس (جسم میں فولاد کے ذخیرہ کی ذیادتی ہوتی ہے)
  • فولادی سپلیمنٹ سے حسیت یا الرجی

اگر آپکے بچے کی ان میں سے کوئی بھی کیفیت ہو تو اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دواساز سے بات کریں۔ اگر ان میں سے آپکے بچے کو کچھ بھی ہو تو اس دوا کے بارے میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا پڑ سکتا ہے۔

  • جگر یا گردے کی بیماری
  • انتڑیوں کی ورمی بیماری کی کیفیت جیسا کہ اینٹیریٹس، ڈائورٹیکولیٹس، السیریٹو کولیٹس – فولاد ان کیفیات کو مزید بدتر کر سکتا ہے۔
  • معدے کا السر

آپکو اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

اپنے بچے کو فیرس فیومیریٹ دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  • اپنے بچے کو بالکل اسی طرح فیرس فیومیریٹ دیتے رہیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دواساز کہے، چاہے آپکا بچہ بہتر بھی نظر آرہا ہو۔
  • کسی بھی وجہ سے اس دوا کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • اپنے بچے کو فیرس فیومیریٹ ہر روز ایک ہی اوقات پر بالکل اسی طرح دیں جس طرح آپکا ڈاکٹر یا دوا ساز کہے۔ خوراک چھوٹنے سے بچنے کے لئے اس وقت کا انتخاب کریں جو وقت آپکے لئے آرام دہ ہو۔
  • اگر اس دوا کو خالی پیٹ یا کھانے کے ایک یا دو گھنٹے بعد ایک گلاس جوس یا پانی کے ساتھ لیا جائے تو یہ دوا بہترین جذب ہوتی ہے۔
  • اگر یہ دوا آپکے بچے کے معدے کی خرابی کا بائث بنے تو اس کو کھانے کے ساتھ یا کھانے کے فوراً بعد دیں۔
  • کچھ کھانوں کے ساتھ مل کر فولادی سپلیمنٹ اپنا ذیادہ تر اثر کھو دیتے ہے۔ ان کھانوں کو فیرس فیومیریٹ دینے سے کم سے کم ایک یا دو گھنٹے پہلے دیں۔
    • دودھ، پنیر، دھی یا دوسری دودھ کی مصنوعات
    • انڈے
    • پالک
    • خالص اناج کی روٹی، سیریل یا چوکر
  • اگر آپکا بچہ فیرس فیومیریٹ مائع کی شکل میں لے رہا ہو تو خاص چمچ سے یا پھر دواساز کی دی ہوئی بوتل سے دوا کی پیمائش کریں۔ مائع فولادی آپکے بچے کے دانتوں پر دھبے پڑنے کا بائث بن سکتا ہے۔ اس کو کم کرنے، اس سے بچاو اور انکو ختم کرنے کیلئے ان ہدایات پرعمل کریں:
    • ہر خوراک کو پانی، پھلوں یا ٹماٹر کے جوس میں ملا کر دیں۔ دوا کو دانتوں پر لگنے سے بچانے کے لئے آپ اسکو پیتے وقت سٹرا کا استعمال کر سکتے ہیں۔
    • اگر فولادی سپلیمنٹ کی خوراک ڈراپر کے زریعے دی جا رہی ہو تو خوراک کو پانی اور جوس کے ساتھ ذبان کے پیچھے ڈالنا چاہیے۔
    • دانتوں پر دھبے پڑ جانے پر پڑنے والے دھبوں کو بیکنگ سوڈا (سوڈیم بائی کاربونیٹ) یا ہائڈروجن پرآکسائیڈ کے ساتھ صاف کریں۔
    • فیرس فیومیریٹ کی خوراک دینے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں۔

اگر آپکے بچے کی خوراک چھوٹ جائے تو آپکو کیا کرنا چاہیے؟

  • یاد آنے پر جلد سے جلد اپنے بچے کو چُھوٹی ہوئی خوراک دیں۔
  • اگر اگلی خوراک کا وقت ہونے والا ہو تو چُھوٹی ہوئی خوراک کو چھوڑ کر اگلی خوراک اسکے وقت پر دیں۔
  • اپنے بچے کی چُھوٹی ہوئی خوراک کو پورا کرنے کے لئے اپنے بچے کو دو خوراکیں اکٹھی مت دیں۔

یہ دوا اپنا کام کرنے میں کتنا وقت لے گی؟

فولاد کو اپنا پورا اثر دکھانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کے پخانے کالے، لال دھبوں والے ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

ممکن ہے فیرس فیومیریٹ کے استعمال کے دوران آپکے بچے پر اس دوا کے چند ضمنی اثرات ظاہر ہوں۔ اگر آپکے بچے کو ان ضمنی اثرات میں سے کوئی سے بھی اثرات محسوس ہوں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کے لئے پریشانی کا بائث بنیں تو اپنے بچے کا اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

  • قبض یا پخانے میں مشکلات
  • ڈائریا یا پانی والے پاخانے
  • متلی اور الٹیاں
  • کالے رنگ کے پاخانے

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

کچھ ادویات ایسی ہیں جن کے ساتھ فولادی سپلیمنٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے یا بعض اوقات اسکو دوسری ادویات کے ساتھ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپکا بچہ کوئی دوسری ادویات لے رہا ہو تو اپنے دواساز اور ڈاکٹر کو اس بارے میں بتائیں۔

  • بسفوسفونیٹ، ٹیٹریسائکلین، پینیسیلامائن، کوئنولون اینٹی بائیوٹک، لیووڈوپا، میتھلڈوپا، لیووتھائروزین، وٹامن سی

اپنے بچے کو فولادی سپلیمنٹ اور تُرشہ شَکن یا کیلشیم سپلیمنٹ ایک ساتھ مت دیں۔ ان ادویات کا پوری طرح فائدہ اٹھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو دینے کے درمیان ایک سے دو گھنٹے کا وقفہ رکھا جائے۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے پاس فیرس فیومیریٹ ہفتے کے آخر میں اور چھٹیوں کے دوران وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

فیرس فیومیریٹ کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

فیرس فیومیریٹ کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں فیرس فیومیریٹ استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ پرچہ فیرس فیومیریٹ کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو فیرس فیومیریٹ کے بارے میں مزید معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: مارچ 25 2008