کینسر کے علاج کے دوران بخار اور نیوٹروپینیا

Fever and neutropenia during cancer treatment [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

بخار اور نیوٹروپینیا، کہلانے والے کیموتھراپی کے ضمنی اثر کا مجموعی جا‌ئزہ۔ جانیں کہ اس ضمنی اثر کا انتظام کیسے کیا جائے گا۔

کلیدی نکات

  • نیوٹروپینیا اس وقت ہوتا ہے جب سفید دموی خلیوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ کینسر کے علاج کے نتیجے میں ایسا ہوسکتا ہے۔
  • سفید دموی خلیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے بچے کو تعدیہ کا خطرہ رہتا ہے۔ بخار اکثر تعدیہ کی پہلی علامت ہوتا ہے۔
  • اگر آپ کے بچے کو بخار اور نیوٹروپینیا ہے تو اس کو اینٹی بایوٹک دوائیں دی جائیں گی۔

بخار اور نیوٹروپینیا کیا ہے؟

جب کسی بچے کے کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو اسے تعدیہ کا خطرہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ تعدیہ شدید ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات سفید دموی خلیات کی تعداد گھٹ کر بہت کم ہو سکتی ہے۔ اسے نیوٹروپینیا کہتے ہیں۔ یہ اس وقت ہے جب تعدیہ شدید ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اکثر، بخار تعدیہ کی پہلی علامت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران بخار میں مبتلا تمام بچوں کا فوری جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ڈاکٹر کو معلوم ہوجائے کہ بچے میں سفید دموی خلیات کی کمی (نیوٹروپینیا) ہے، تو وہ آپ کے بچے کا اسی وقت اینٹی بائیوٹک دواؤں سے علاج شروع کر دیں گے۔

بخار

بخار تعدیہ کے تئیں جسم کے ردعمل کا حصہ ہے۔ آپ کے بچے کو بخار ہے اگر:

  • کسی وقت اس کے منہ کا درجۂ حرارت 38.3°C (ڈگری سیلسیس) یا اس سے زیادہ ہے، یا؛
  • ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت تک منہ کا درجۂ حرارت 38°C (ڈگری سیلسیس) یا اس سے زیادہ ہے۔

جب بھی ممکن ہو، اپنے بچے کا درجۂ حرارت منہ سے لیں۔ اپنے بچے کا درجۂ حرارت صرف اسی صورت میں بغل سے لیں اگر آپ اسے منہ سے نہیں لے سکتے۔

اپنے بچے کی بغل سے بخار کی جانچ کرتے وقت، آپ کے بچے کو بخار ہے اگر اس کا:

  • درجۂ حرارت کسی وقت بغل میں 37.8°C (ڈگری سیلسیس) یا اس سے زیادہ ہے، یا؛
  • بغل میں ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت تک درجۂ حرارت 37.5°C (ڈگری سیلسیس) یا اس سے زیادہ ہے۔

نیوٹروپینیا

خون میں ایک قسم کے سفید دموی خلیے ہوتے ہیں جو جسم کو تعدیہ سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان خون کے خلیات کو نیوٹروفیل کہتے ہیں۔ صحت مند لوگوں میں عام طور پر ہر لیٹر خون میں 1.5 x 109 سے زیادہ نیوٹروفیل ہوتے ہیں۔ نیوٹروپینیا اس وقت ہوتا ہے جب خون میں نیوٹروفیلز کی تعداد 0.5 x 109 خلیات فی لیٹر سے کم ہو جاتی ہے۔

بخار اور نیوٹروپینیا کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اگر آپ کے بچے کو بخار ہوتا ہے تو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ یا ہیمیٹولوجی/آنکولوجی کلینک میں طبی عملہ آپ کے بچے کا جائزہ لے گا۔ وہ آپ کے بچے کے سفید دموی خلیوں کی تعداد کی جانچ کریں گے۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ آپ کے بچے کو نیوٹروپینیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کو:

  • ہسپتال میں داخل کیا جائے اور بین وریدی طریقے سے (IV) یا منہ کے ذریعے اینٹی بایوٹک دوائیں دے کر اس کا علاج کیا جائے
  • گھر پر لینے کے لیے نگلی جانے والی اینٹی بائیوٹک تجویز کی جائیں۔ آپ کے بچے کی ہیماٹولوجی/آنکولوجی ٹیم فیصلہ کرے گی کہ آپ کے بچے کے لیے کون سا علاج بہترین ہے۔

اگر میرے بچے کا بخار اور نیوٹروپینیا کا علاج گھر پر کروایا جا سکتا ہے تو کیا ہوگا؟

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ یا ہیماٹولوجی/آنکولوجی کلینک میں:

  1. آپ کے بچے کو IV یا نگلنے والی اینٹی بائیوٹک کی ایک خوراک دی جا سکتی ہے۔
  2. اس کے بعد آپ کے بچے کو والدین میں سے کم از کم کسی ایک کی (یا متبادل) کی دیکھ بھال میں نگلنے والی اینٹی بائیوٹک استعمال کراتے ہوئے بھیجا جائے گا جو آپ کے بچے کے ساتھ گھر پر رہ سکتا ہو (ڈے کیئر یا اسکول میں نہیں)۔

اگر آپ کے بچے کا گھر پر انتظام کیا جا رہا ہے تو آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے:

  1. جب بھی آپ اپنے بچے کو اس کی اینٹی بائیوٹک دوا دیں تو اسے کے کیلنڈر پر درج کریں۔
  2. ناپیں اور اسے بخار کی ڈائری میں درج کریں۔ بخارہر چار گھنٹے بعد اپنے بچے کا
  3. اپنے بچے کو جانچ کے لیے ہیماٹولوجی/آنکولوجی کلینک میں لاتے رہیں جب تک کہ وہ آپ کے بچے کا نیوٹروپینیا کا علاج بند نہ کر دیں۔ آپ کے بچے کی ہیماٹولوجی/آنکولوجی ٹیم آپ کو بتائے گی کہ جانچ کے لیے کتنی بار اور کب مطب میں آنا ہے۔
  4. اگر آپ کا بچہ کسی بھی وقت بیمار نظر آتا ہے، اگر آپ کا بچہ اینٹی بائیوٹک دوا اگلدیتا ہے، یا اگر آپ کو اپنے بچے کے بارے میں خدشات ہیں، تو رابطہ نرس یا ہیماٹولوجی/آنکولوجی فیلو آن کال کو فون کریں۔

پر ویڈیو دیکھیں۔ نیوٹروپینیا اور کیموتھراپی برائے شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا مزید معلومات کے لیے،

SickKids میں

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ چھوڑنے سے پہلے، آپ کو دیا جائے گا:

  • نگلنے والی اینٹی بایوٹک دوا کی 72 گھنٹے کی مقدار
  • بخار کی ڈائری اور دوا کے استعمال کا کیلنڈر
  • مطب میں ت تائیدی حاضری کے لیے ملاقات

گھر پر اپنے بچے کے نیوٹروپینیا کی دیکھ بھال کا انتظام کرتے وقت:

  • پیر، بدھ اور جمعہ کو اپنے بچے کی جانچ کے لیے ہیماٹولوجی/آنکولوجی کلینک پر آئیں جب تک کہ آپ کے بچے کا ڈاکٹر یا نرس علاج بند نہ کر دے۔
  • یہ ضروری ہے کہ آپ SickKids ٹیم کے کسی رکن سے اپنے بچے کے بارے میں ہر روز بات کریں۔ جن دنوں آپ کلینک نہیں آتے ہیں، اپنے بچے کی کانٹیکٹ نرس کو، منگل اور جمعرات کو اور ہیماٹولوجی/آنکولوجی فیلو-آن-کال کو سنیچر اور اتوار کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر کے درمیان فون کر کے اپنے بچے کی بخار اور پیشرفت کی اطلاع دیں۔
  • اگر آپ کبھی بھی اپنے بچے کے بارے میں فکر مند ہوں، تو ہماری رابطہ نرس کو (پیر سے جمعہ دن کے دوران) یا ہیماٹولوجی/آنکولوجی فیلو-آن-کال کو شام 5:00 بجے کے بعد یا سنیچر اور اتوار کے دن کسی بھی وقت 416-813-7500 پر فون کریں۔
Last updated: فروری 13 2024