سَر کی لیکھیں

Head lice [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

سَر کی لیکھیں کیا ہوتی ہیں؟

دھڑ پر چھپاکی

لیکھیں چھوٹی، بھورے رنگ کی، بنا پنکھ اور چپٹی کیڑیاں ہوتی ہیں جو کھوپڑی کی سطح پر رہتی ہیں۔ ایک بالِغ کے سِر کی لیکھیں 2 سے 4 مِلی میٹر لمبی ہوتی ہیں۔

لیکھیں کھوپڑی سے خون چوستی ہیں۔ وہ خوراک، پناہ اور زندہ رہنے کے لیے کھوپڑی کے نزدیک رہتی ہیں۔ بالغ کی لیکھیں انڈے دیتی ہیں جو بالوں کے ساتھ چِمڑ جاتے ہیں۔

سَر کی لیکھیں کمزور صحت کے تابع نہیں ہوتیں۔ سَر کی لیکھیں اصل میں صاف بال اور جِلد پسند کرتی ہیں۔

عموماً اُن بچوں کو بُخار ہوتا ہے جِن کے سر کی لیکھیں 20 سے زیادہ ہوتی ہیں ۔

لیکھوں کے ہجوم کو پیڈیکیولاسس بھی کہا جاتا ہے۔

سَر کی لیکھوں کی علامتیں

  • کھوپڑی پر شدید خارش
  • کھوپڑی پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلنا
  • بالوں پر لیکھوں کے ہلکے بھُورے رنگ کے انڈوں کا چپکنا
  • لیکھوں کی موجودگی، بے شک اُن کو دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے
  • کچھ کیسیز میں اِن کی کوئی علامت نہیں ہوتی

اگر تو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بچے کے سَر میں لیکھیں ہیں، تو پہلے بچے کے سر کا معائنہ کریں۔ اِس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اپنے بچے کے سَر کے بال گیلے کریں اور باریک کنگھی سے بالوں کی کنگھی کریں اور اُوپر سفید کاغز رکھیں۔ لیکھیں یا انڈے سفید کاغز پر نظر آ جائیں گے لیکن وہ بالوں کے ساتھ اِس قدر بھی چمٹی ہو سکتی ہیں کہ آپ کو خود کھوپڑی کے بالوں کا نزدیکی سے معائنہ کرنا ہوگا۔

سِر میں لیکھوں کی وجوہات

لیکھوں کا ابتلا ہونا عام بات ہے۔ بچوں اور بالغوں کے سَر میں بڑی آسانی سے لیکھیں پڑ سکتی ہیں اگر وہ کسی ایسے شخص کی ٹوپی، کنگھی، تولیہ یا بستر استعمال کریں جس کے سَر میں لیکھیں ہوں۔

سَر کی لیکھوں کا علاج

اگر آپ کے بچے کے سَر میں لیکھیں ہیں تو آپ کے پاس علاج کے بہت سے طریقے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کو کسی قسم کی الرجی ہے یا وہ 2 سال سے چھوٹا ہے تو کسی بھی علاج سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ورنہ آپ اِس کا علاج گھر میں ہی کر سکتے ہیں۔ آپ بغیر کسی کی تجویز کے تصدیق شدہ شیمپو یا لوشن اور خاص کنگھی کا استعمال کر سکتے ہیں جو فارمیسی سے ملتی ہیں۔ تمام مصنوعات کو لگانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے، لہزٰا ہدایات کو دھیان سے پرھیئے۔ یاد سے لوشن کو سَر سے اچھی طرح دھو لیں تاکہ بچے کو کسی قسم کی کوفت نہ ہو۔ پہلی دفعہ لگانے پر تمام مصنوعات 100 فیصد اثر نہیں دکھاتیں، لہزٰا ایک عمل کو ہفتے تک بار بار دوہرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس کے علاوہ علاج کے اور بھی بہت سے طریقے موجود ہیں۔ کچھ طریقے نسبتاً بہتر ہوتے ہیں۔ اپنے بچے پر بہترین طریقہ آزمانے کے لیے دوا ساز سے مشورہ کر لیں۔

سَر کی لیکھوں سے بچاو

گھر کے تمام افراد کے سَروں کا لیکھوں کے لیے معائنہ کریں۔ ہر اُس شخص کو علاج کی ضرورت ہے جس کے سَر میں لیکھیں ہیں۔

لیکھوں یا انڈوں کو مارنے کے لیے کنگھی کرنے والے تمام برشوں اور کنگھوں کو گرم پانی سے دھو دیں۔

بچے کے اسکول سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ باقی والدین بھی باخبر رہیں۔

اپنے بچے کو گھر میں یا اسکول میں کسی کی ٹوپی، کنگھی یا بستر استعمال کرنے سے منع کریں۔

اہم نکات

  • بچوں کے اسکول میں لیکھوں کا ہونا عام بات ہے اور یہ کسی کمزور صحت کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔
  • گیلے بالوں پر باریک کنگھی پھیرنا لیکھوں کی پکڑ کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
  • کچھ بچے پر ہفتوں تک کوئی علامت نظر نہیں آتی۔
  • علاج کے لیے کسی تصدیق شدہ شیمپو یا لوشن کو سَر پر لگائیں۔
  • سَر پر لیکھوں کے دریافت ہوتے ہی بچے کے اسکول میں خبر کر دیں۔
  •  اپنے بچوں کو دوسروں  کے ھیٹ اور کنگھی استعمال کرنے پر منع کریں
Last updated: مارچ 05 2010