لورازیپم- رخساری اور زیرزبان رکھنے والی گولیاں

Lorazepam Buccal Sublingual Tablets [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead.

آپکے بچے کو لورازیپم نامی دوا لینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ معلوماتی پرچہ آپکو اس بات کی وضاحت کرے گا کہ لورازیپم کیا کرتی ہے، اسکو​ کس طرح دیا جاتا ہے اور اسکو لینے کے بعد آپکے بچے کو کس طرح کے مسائل اور ضمنی اثرات پیش آئیں گے۔

یہ دوا کیا ہے؟

لورازیپم کا استعمال دوروں سے بچاو کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال پریشانی کو کم کرنے اور پٹھوں کے اکڑاو کو کم کرنے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ لورازیپم زبان کے نیچے رکھنے والی گولی کی شکل میں آتی ہے جسکو زبان کے نیچے رکھ کر یا مسوڑوں اور گال کے بیچ میں رکھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ نے لورازیپم کو اس کے برینڈ کے ایٹیون کے نام سے سنا ہوگا۔

اپنے بچے کو یہ دوا دینے سے پہلے

اگر آپکے بچے کو لورازیپم یا اس میں موجود کسی بھی چیز سے الرجی ہو یا اس پر کوئی بھی غیر معمولی ردِعمل ہو تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔

اگر آپکے بچے میں یہ کیفیات ہوں تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ دوا آپکے بچے کیلئے درست نہ ہو۔

  • جگر یا معدے کی بیماری: لورازیپم کی خوراک کو ترتیب دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  • پھیپھڑوں کی بیماری: لورازیپم سانس کے مسائل کو مزید بدتر کر سکتی ہے۔

مجھے اپنے بچے کو یہ دوا کس طرح دینی چاہیے؟

  • اپنے بچے کو یہ دوا بالکل اسی طرح دیں جس طرح آپکا ڈاکٹر، دواساز یا نرس آپکو کہے۔
  • اس دوا کو صرف اس وقت استعمال کریں جس وقت اسکی ضرورت ہو۔ اپنے ڈاکٹر، دواساز یا نرس سے اس بارے میں بات کریں کہ آپکو کس وقت اسکا استعمال کرنا چاہیے۔
  • اس دوا کو بچے کی زبان کے نیچے رکھ کر یا گال اور مسوڑوں کے درمیان میں رکھ کر دیں۔
  • بعض اوقات جب بچے کو دورہ پڑ رہا ہو تو یہ ممکن نہیں ہوتا کہ اس دوا کو زبان کے نیچے رکھا جائے۔ ایسی موقع پر اسکو گال اور مسوڑوں کے درمیان میں رکھیں۔
  • اگر آپکا بچہ اسکو نگل لے تو یہ دوا اتنا تیزی سے اثر نہیں کرے گی جتنا تیزی سے اسکو اپنا اثر کرنا چاہیے۔

بچے کو یہ دوا منہ کے زریعے دیتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں:

  1. اگر ممکن ہو تو بچے کے گال اور مسوڑوں کے بیچ کے حصّے کو ٹشو سے صاف کریں۔ یہ اس زائد تھوک کو ختم کرنے میں مدد کرے گا جوکہ دوا کو مسوڑوں کے اندر داخل ہونے سے روک سکتا ہے۔
  2. دوا کو آرام سے گال اور مسوڑے کے درمیان میں رکھیں۔ تیس سیکنڈ کیلئے آرام سے گولی رکھے گئے حصّے والے گال کو ہاتھ سے رگڑیں۔ یہ گولی کو جلدی حل میں مدد کرے گا۔ دوروں کو رکنے میں دو منٹ لگ سکتے ہیں۔
  3. دوروں کے رکنے کا پانچ منٹ تک انتظار کریں۔ اگر دورے پانچ منٹ تک نہ رکیں تو 911 پر کال کریں یا اپنے بچے کو قریبی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

اس دوا کے ممکن ضمنی اثرات کیا ہیں؟

یہ دوا آپکے بچے کے روزانہ کی نسبت کم چست ہونے، غنودگی یا چکر آنے کا بائث بن سکتی ہے۔ بعض اوقات یہ بچے کے ذیادہ چست ہونے یا پریشانی کا بائث بننے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے بچے میں یہ ضمنی اثرات دیکھیں اور یہ ختم نہ ہوں اور آپکے بچے کیلئے پریشانی کا بائث بنیں تو اس بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

مجھے اپنے ڈاکٹر سے کب رابطہ کرنا چاہیے؟

دیے گئے ضمنی اثرات عام نہیں ہیں مگر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی نشاندہی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپکے بچے کو ان میں سے کوئی بھی ضمنی اثرات ہوں تو فوراً اپنے بچے کے ڈاکٹر کو بلائیں یا پھر اسے ایمرجنسی میں لے کر جائیں۔

  • سانس بھولنا
  • شدید غنودگی
  • سانس لینے میں مشکلات
  • کپکپاہٹ
  • شدید کمزوری
  • بہکی گفتگو
  • گھبراہٹ
  • نہ ختم ہونے والے دورے

جب آپکا بچہ اس دوا کا استعمال کر رہا ہو تو آپکو کیا حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں؟

اپنے بچے کو کوئی بھی دوا دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں چاہے وہ دوا ڈاکٹر کی تجویز شدہ نہ بھی ہو۔ لورازیپم چند ادویات جیسا کہ کھانسی اور سردی کی ادویات یا ایسی ادویات جن میں الکوہل ہو، کے ساتھ مل کر کام نہیں کرتی۔

لورازیپم آپکے بچے کو چکر آنے، غنودگی یا معمول کی نسبت کم چست ہونے کا بائث بن سکتی ہے۔ اپنے بچے کا خاص خیال رکھیں جب آپکا بچہ کوئی ایسا کام کر رہا ہو جس میں چست رہنے کی ضرورت ہو جیسا کہ سیڑھیاں چڑھنا۔

آپکو کونسی ضروری معلومات ہونی چاہیں؟

ان تمام ادویات کی لسٹ بنائیں جو آپکا بچہ لے رہا ہو اور اسکو اپنے ڈاکٹر یا دواساز کو دکھائیں۔

اپنے بچے کی ادویات کسی دوسرے کے ساتھ مت بانٹیں۔ اپنے بچے کو کسی دوسرے کی ادویات مت دیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے کو لوزایپم کی ضرورت پرنے پر آپکے پاس یہ دوا وافر مقدار میں موجود ہو۔ اپنی فارمیسی کو کم سے کم دو دن پہلے کال کریں۔ اس سے پہلے کے آپکے بچے کی دوا ختم ہو جائے۔

لورازیپم کو کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈی اور خشک جگہ پر اور سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ اسکو غسل خانے یا باورچی خانے میں مت رکھیں۔

ایسی ادویات مت رکھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہو۔ متروک اور فالتو ادویات کو ضائع کرنے کے بہتریں طریقے کے بارے میں جاننے کے لئے اپنے دوا ساز سے بات کریں۔

لورازیپم کو بچوں کی نظر اور پہنچ سے دور رکھیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ اگر آپکا بچہ بہت ذیادہ مقدار میں لورازیپم استعمال کر لے تو اونٹاریو پوائزن سنٹر کے ان میں سے کسی ایک نمبر پر کال کریں۔ یہ کالیں مفت ہیں۔

  • اگر آپ ٹورونٹو میں ہیں تو 5900-813-416 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو میں کسی اور جگہ پر رہتے ہیں تو 9017-268-800-1 پر کال کریں۔
  • اگر آپ اونٹاریو سے باہر رہتے ہیں تو اپنے لوکل پوائزن انفارمیشن سنٹر میں کال کریں۔

دست برداری: اس فیملی مڈ ایڈ میں مہیا کی گئی معلومات پرنٹنگ کے وقت درست تھیں۔ یہ کتابچہ لورازیپم کی معلومات کا خلاصہ مہیا کرتا ہے اور اس میں دوا کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ اس دوا کے تمام ضمنی اثرات کا نہیں بتایا گیا۔ اگر آپکا کوئی سوال ہے یا آپکو لورازیپم کے بارے میں اور معلومات درکار ہوں تو اپنے قریبی ہیلتھ کئیر مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں۔

Last updated: مارچ 21 2010