آپریشن کے بعد کی درد: بچے کی اپنے گھر میں دیکھ بھال کرنا

Pain after an operation: Taking care of your child's pain at home [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

زیادہ تر بچوں کو آپریشن کے بعد تھوڑا بہت درد ہوتا ہے، جسے آپریشن کے بعد کا درد کہا جاتا ہے۔ آپریشن کے بعد بچوں کے درد پر قابو رکھنے اور بحالی صحت کے بارے میں معلوم کریں۔

آپریشن کے بعد آپ اپنے بچے کو گھر لے کے جا رھے ھیں۔ آپکا بچہ پہلے چند دن گھر میں بہت درد محسوس کرے گا۔ اس کتابچے میں بچے کی درد کے متعلق کچھ معلومات مہیا کی جائیں گی۔ یہ کتابچہ آپکو یہ بھی بتائے گا کہ درد کے وقت آپنے بچے کی حفاظت کس طرح سے کرني ھے۔

ضروری معلومات یہاں پر نوٹ کریں

فون نمبر

رابطہ افسر کا نام

آپ کو اپنے بچے کی د رد کے متعلق کیا جاننے کی ضرورت ھے ؟

زیادہ تر بچوں کو آپریشن کے بعد درد محسوس ھوتا ہے۔ آسے آپریشن کے بعد کی درد کہتے ھیں۔آپکے بچے کو کتنی درد ھو گی اور کتنا عرصہ رھے گی، یہ آپکے بچے اور اس کے آپریشن پر منحصر ھے۔

یھاں پر کچھ باتیں بتائی جاتی ھیں جو کہ آپریشن کے بعد درد میں آپکے بچے کی مدد کریں گی

  • یہ ممکن ھے کہ آپ کا بچہ آپریشن کے بعد درد محسوس کرے
  • ھر بچہ ایک ھی طرح کی درد محسوس نھیں کرتا
  • آپریشن کے بعد دن بدن درد میں بہتری آجاتی ھے
  • درد دور کرنے کی دوا سے آپکے بچے کو آفاقہ محسوس ھوتا ہے
  • آپنے بچے کو پچکارنے سے اسکی درد میں کمی ھو گی
  • اپنے بچے کی توجہ دوسری طرف دلانے سے بھی اسکی درد میں کمی ھوتی ھے
  • بچے کو آرام دینا اور توجہ دوسری طرف دلانا اتنا ھی ضروری ھے جتنا درد کی دوا دینا

یہ کس طرح جانا جائے کہ آپکا بچہ درد میں ھے

جب آپکے بچے کو درد ھوتی ھے تو وہ بتانے کی کوشش کرتا ھے۔ وہ یہ الفاظ استعمال کر سکتا ھے جیسے درد، تکلیف، بوبو، اوچی۔ آپ کا بچہ درد والے حصے کی طرف اشارہ کر سکتا ھے یا اسے چھپانے کی کوشش کرتا ھے۔ آگر وہ درد کی شکایت نہ بھی کرے تو آپ اس سے درد کا پوچھ سکتی ھیں۔

اگر آپکا بچہ بڑا ھے ہسپتال کی نرسیں اسکی درد جاننے کے لئے 0 سے 10 تک کا پیمانہ استعمال کریں گی۔ آپ بھی اسی طرح کر سکتی ہیں۔

اپنے بچے کو پوچھیں کہ وہ اپنی درد کو کسطرح ماپتا ھے۔ 0 میں درد نہیں ھوتی اور 10 کا مطلب شدید درد ھے۔ ھلکی درد 0 سے 3 اور درمیانی درد 4سے 6، شدید درد سات سے دس تک مانی جاتی ہے

کچھ بچے درد کا اظہار نہں کرتے

درد کا جائزہ لینا نمبروں/دیکھتے ہوئے/میزان پرایک تھرما میٹر جو درد کو صفر سے 10 تک ماپتا ہے
میزان پر نشان لگا کر بچوں کو یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ اپنے درد کی شدّت کو ظاہر کریں۔

ھو سکتا ھے آپ کا بچہ آپ کو اپنی درد کے متعلق بتانے کے قابل نہ ھو، اپنے بچے کا بڑی احتیاط سے جائیزہ لیجئے اور دیکھئے کہ آپ کیا سوچ رھے ھیں۔ والدین کو معلوم ھوتا ھے کہ ان کے بچے کو درد ھے

آپ کو کس طرح جانچنا چاھیے اگر آپ کے بچے کو درد ھے

آس بات کا خیال رکھیے اگر آپکا بچہ تیوڑی چڑھاتا ہے یا ٹانگیں مارتا ھے ۔ کیا وہ دانت گھساتا ھے؟ یا اپنی ٹانگیں اپنے پیٹ کی طرف لیکر جاتا ھے؟ اگر وہ عام طورسے زیادہ روتا ھے اپنےجسم کو اکڑاتا ھے تو سمجھیں کہ اسے درد ھے

گھر پر بچے کی درد کا مداوا کرنا

ہسپتال چھوڑنے سے پہلے ڈاکٹر یا پیشہ ور نرس آپکو بتائیں گے کہ جب آپکے بچے کو درد محسوس ھو تو آپ کو کیا کرنا چاھئے

عام طور پر جب آپکا بچہ ھسپتال سے گھر جاتا ھے تو آپ اسے باقاعدگی سے درد کی دوا دیں اگر ضرورت ھو تو اگلے کچھ دن تک دوا جاری رکھیں

کیونکہ اگلے چند دنوں تک باقاعدگی سے دوا دینا بچے کے لئے آفاقے کا موجب ھو گا

درد کی دوا دینے میں دیر نہ کیجیے

درد دور کرنے کی دوا اس وقت درست کام کرے گی جب آپ اسے بچے کو درد کی زیادتی سے پہلے ھی دیں گے اگر آپ درد کے زیادہ ھونے کے بعد دیں گے تو وہ دیر میں اثر کرے گی

چند دن کے بعد جب بچے کی تکلیف کم ھو جاتی ھےتو اسے اسی وقت دوا دیں جب انہیں تکلیف محسوس ھو۔ آپ جان جائیں گے جب آپکے بچے کو درد محسوس ھو گا۔ بچہ اپنی حرکتوں سے آپ کو حود ھی محسوس کرا دے گا کہ وہ درد میں مبتلہ ھے

ایسٹامینوفین یعنی ٹائنانول یا ٹینپرا کی دوا

آیک ھی دوا تین مختلف ناموں سے دستیاب ہےیعنی آپ عمومی ایسٹامینوفین بھی بچے کی درد دور کرنے کے لئے ہر 4 گھنٹے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔ دوا کی مقدار کا تعین آپ کے بچے کی عمر اور صحت کے مطابق کیا جا سکتا ھے۔

بوتل یا ڈبیا کی یک طرف بچے کی عمر اور وزن کے مطابق دوا کی مقدار تجویز کی گئ ہے

ایسٹامینوفین ایک محفوظ دوا ھے۔ جیسا کہ ڈبیا پر لکھا گیا ہے کہ اس کےزیادہ بڑے طرفہ اثرات نہیں ھیں۔ طرفہ اثرات اسی وقت مسلہ پیدا کرتے ھیں جو اسی دوا کی وجہ سے پیدا ھوتے ھیں

اوپیائڈز، کوڈین، مارفین، آکسی کوڈین

بہت سی مختلف ادویات ہیں جن میں ایک اوپیائڈز ہے۔ اگر آپ کا بچہ درمیانے درجہ کی درد میں یہ دوا دے سکتے ہیں۔ آپ 4 سے 6 گھنٹے کے بعد کوڈیں اور ہر 4 گنھٹے کے بعد آکسئ کوڈین دی جا سکتی ھے

دوا کی مقدار کا تعین آپ کے بچے کی عمر اور صحت کے مطابق کیا جا سکتا ھے۔ بوتل یا ڈبیا کی یک طرف بچے کی عمر اور وزن کے مطابق دوا کی مقدار تجویز کی گئ ہے آپ اپنے بچے کے ڈاکٹر، پیشہ ور نرس یا عام نرس سے دوا کی مقدار کا تعین کروا سکتے ہیں

اوپیائڈز، دوائیاں محفوظ تصور ھوتی ھیں اور بچے کے آپریشن کے کچھ دن تک دی جا سکتی ھیں

آپ کے بچے کے لئے نیند سے اٹھنا آسان ھونا چاھئے

اگر آپکا بچہ اوپیائڈز لے رھا ہے تو اس سے اسے نیند کا غلبہ ھو گا۔ لیکن اسے اٹھنے میں کوئ مشکل نہیں ھونی چاہئے۔ اکر اٹھنے میں مشکل پیش آئے تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے یا بچے کو ایمرجنسی میں لیکر جا ئیں

باتھ روم تک جانا

اگر آپکا بچہ کچھ دنوں سے اوپیائڈز لے رھا تو اسے قبض کی شکایت ھو سکتی ھے۔ قبض سے چھٹکارہ پانے کے لئے بچے کو زیادہ سے زیادہ مشروب دینے کی ضرورت ھے جیسا کہ پانی دودھ یا جوس وغیرہ۔ کچے پھل اور سبزیاں جن میں سیب ناشپاتی، مالٹے، گاجر اور سیلری شامل ھیں، مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ، زیادہ مشروبات اور خوراک بچے کی قبض کشائی میں مدد گار ثابت ھو سکتے ھیں، آپکا سرجن بھی قبض کشائی کی دوا تجویز کر سکتا ہے

اوپیائڈز اور ایسٹامینوفین

اگر آپ کے بچے کو درمیانے درجہ کی درد ھے تو آپ بچے کو ایسٹامینوفین اور اوپیائڈز، آپریشن کے کچھ دن بعد تک اکٹھا دے سکتی ھیں۔ بہت چھوٹا بچہ جسے درمیانے درجہ کی درد ھو، آپ اسے مائع ایسٹامینوفین اور اوپیائڈز بھی دے سکتی ھیں

بڑا بچہ جسے درمیانے درجہ کی درد ھو، آپ اسے ایسٹامینوفین اور اوپیائڈز کی گولیاں ملا کر دے سکتی ھیں

مختلف قسم کی درد کے لئے مختلف دوا

آ پ کے بچےکی دوا کا تعین آپ کے بچے کی درد کے مطابق ھو گا جیسا کہ ذیل میں بتایا گیا ھے

  • کم درجے کی درمیانی درد: بچے کو ایسٹامینوفین یا جسے ٹائنانول یا ٹیپمرا کہا جاتا ھے ،ان میں سے ایک دوا دی جا سکتی ھے
  • درمیانی درد: بچے کو ایسٹامینوفین اور اوپپائڈدونوںقسم کی دوائیاں دی جا سکتی ھیں
  • شدید درد :اپنے ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کیجیئے

دوسری د رد کشا ادویات

عام نرس، پیشہ ور نرس یا ڈاکٹر آپ کو گھر پر درد دور کرنے والی دوائیاں بھی دے سکتے ھیں۔ اگر ڈاکٹر نے یہ نسخہ دیا ہے تو طریقہ استعمال پوچھنا نہ بھولئے۔ نرس، ایڈوانس پریکٹس نرس یا ڈاکٹر آپکو بتائیں گے کہ یہ ادویات آپکو الگ سے لینی ھیں یا پھر اسیٹامینافین کے ساتھ لے سکتے ھیں

اگر اس دوا سے بچے کو آفاقہ نہ ھو تو ڈاکٹر یا نرس سے رجوع کیجئے۔ نیچے دی گئی معلومات کو بھر کر ہسپتال چھوڑنے سے پہلے ڈاکٹر یا نرس سے رابطہ کیجئے۔

بچے کے درد کی دوا یہ ھے :

1 : دوا کا نام

کتنی خوراک دینی ھے ؟

کتنی بار دینی ھے

2 : دوا کا نام

کتنی خوراک دینی ھے ؟

کتنی بار دینی ھے

3 : دوا کا نام

کتنی خوراک دینی ھے ؟

کتنی بار دینی ھے

بچے کی حفاظت اور د رد دور کرنے کی ادویات

آپریشن کے بعد بچے کو کچھ دن تک درد دور کرنے کی دوا دینا محفوظ سمجھا جاتا ہے اور اس بات سے قطعاْ بھی کوئی حطرہ نھیں ھے کہ آپریشن کے بعد بچے کو درد سے آرام کے لئے دوا دی جائے۔ اس میں بھی کوئی خطرہ نہیں اگر درد ختم ھونے کے بعد بھی دوا دی جائے۔ کچھ بچوں کو آپریشن کے ایک ہفتہ تک دوا کی ضرورت ھوتی ھے۔

کچھ دن کے بعد جب درد کم ھو جاتا ھے تو ہلکی درد کے لئے صرف اسیٹامینافین کی دوا بھی دی جا سکتی ھے

دوا کے بغیر درد کو کم کرانے میں مدد دینا

اپنے بچے کو اسی طرح آرام پہچائیں جیسے آپریشن سے پہلے پہچایا تھا۔ اسے گود میں اٹھائیں ، گدگدی کریں، ھلائین جلائیں۔ بچہ بڑا ہے تو اس کی پشت پر ھاتھ سے مساج کریں، اسکو موسیقی سے شغل کرائیں اور گہرے سانس لینے اور نکالنے کی مشق کرائیں

توجہ ہٹانے سے بھی درد میں کمی آتی ھے

اپنے بچے کی توجہ بٹانے کے لئے آپ ذیل کی باتوں پر عمل کر سکتے ھیں :

  • ٹی وی، وڈیو، ڈی وی ڈی، کمپیوٹر گیمز کھلائیں
  • کہانیاں سنوائیں،
  • پانی کے بلبلے بنوائیں
  • اسکے ساتھ خود کھیلیں
  • ان کے پسندیدہ کھلونے سے کھیلیں

یہ جانئے کہ بچے کو درد سے کتنا آفاقہ ھوا ھے

اپنے بچے کی درد میں کمی کی کوشش کے بعد یہ جانئے کہ اسے کتنا آفاقہ ہو رہا ھے

یھا ں یہ دیکھئے کہ درد میں کتنی کمی ہو رہی ہے :

  • یھ دیکھیں کھ دوا لینےسے ایک گنٹھ بعد کتنا درد ھوتا ھے
  • اپنے بچے سکیل 1 سے 10 تک درد کا پوچھیں
  • اگر ابھی بھی درد محسوس ہو رہا ہے تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے دوا کی مقدار کا تعین کروائیں
  • ان سے دریافت کریں کھ وہ زیادہ طاقت کی دوا تجویز کریں
  • اپنے بچے کو آرام پہچائیں اور درد میں کمی کے لئے اسکی توجہ دوسری طرف مبذول کرائیں

اگر بچے کو دوا دینے اور مکمل آرام دینے کے بعد بھی درد کم نہیں ھوتا یا پھربڑھ جاتا ھے تو اپنے ڈاکٹر کے آفس میں کال کریں

ڈاکٹرکا نام لکھئے:

ڈاکٹر کا فون نمبرلکھئے:

Last updated: دسمبر 17 2009