پودوں سے حفاظت

Plant safety [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

زھریلے پودوں کے بارے میں آسانی سے سمجھ آنے والا جائزہ۔

اگر آپکے بچے نے کسی ایسے پودے، بیری، بیج، بلب یا جنگلی مشروم کو چھُوا یا کھایا ھو جو آپکے خیال میں زھریلا ھو تو فوراً اپنے مقامی پوائزن سنٹر میں کال کریں

مزید معلومات کیلئے: کینیڈا میں زھر کے معلوماتی مراکز سے رابطہ کریں۔

جب آپ اونٹاریو کے پوائزن سنٹر میں کال کریں تو ان معلومات کو دینے کیلئے تیار رھیں:

  • کسی بھی قسم کی علامات یا بیماریاں جوکہ آپکا بچہ ظاھر کرے۔
  • پودے کا نام [اگر آپ جانتے ھوں]۔ سنٹر میں موجود ماھرین زھر کے ماھرین ھیں، وہ پودوں کے ماھرین نہیں ھیں۔ ھمارے ماھرین فون پر پودوں کی نشاندھی نہیں کر سکتے۔
  • کتنی مقدار میں اور پودے کے کونسے حصّوں کو کھایا گیا تھا؟
  • پودے کو کتنی دیر پہلےکھایا یا چھُوا گیا تھا۔
  • آپکے بچے کی عمر۔

زھر کے ماھرین آپکو بتائیں گے کہ آپکو کن علامات کو دیکھنا ھے۔ یاد رکھیں کہ بچے ایک ھی پودے پر مختلف طرح کا ردِعمل دکھاتے ھیں۔

زھر سے بچنے کیلئے مددگار مشورے

  • محفوظ رھنے کیلئے تمام پودوں، بیریوں اور بلبوں کو چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
  • گھر سے باھر اپنے بچے کو پودوں سے دور رھنے اور کھانے کی اشیاء کے علاوہ کوئی اور چیز نہ کھانے کی تلقین کریں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اور آپکے بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کو آپکے گھر کے اندر اور باھر کے تمام پودوں اور درختوں کے نام پتہ ھوں۔
  • ایک بہتر ترکیب یہ ھے کہ جب بھی گھر میں پودوں کی نرسری سے کوئی بھی شے لائی جائے تو ان پر ٹیگ کو لگا رھنے دیا جائے۔ اگر آپکو ناموں کا نہ پتہ ھو تو پودوں کی نرسری سے کوئی بھی ماھر پودوں کی شناخت کرنے میں آپکی مدد کر سکتا ھے اور آپکو پودوں کے پاس رکھنے کیلئے ٹیگ بھی دے سکتا ھے۔

محتاط رھیں:

  • کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ پودے انسانوں کیلئے صرف اس لئے محفوظ ھیں کیونکہ پرندے اور جنگلی جانور انکو کھاتے ھیں۔
  • جواھرات، دستکاری اور مَراکا خاص کر جوکہ کینیڈا کے باھر سے خریدے جائیں، میں زھریلے بیج ھو سکتے ھیں۔
  • پھولوں کے رس کو چوسنے کی یا پھولوں یا پتوں سے چائے بنانے کی کوشش مت کریں۔
  • کیکٹس کے پودے جلد کی جلن کا بائث بن سکتے ھیں اسلئے انکو بچوں سے دور رکھنا چاھیے۔

زھریلے پودے

  • کچھ پودے تب تک زیادہ زھریلے ثابت نہیں ھوتے جب تک انکی بہت زیادہ مقدار نہ لی جائے۔
  • سیب، خوبانی، چیری، شفتالو اور آڑو کے بیج اور گٹلیاں زھریلی ھوتی ھیں لیکن صرف اسی صورت میں اگر انکی وافر مقدار کھائی جائے۔ غلطی سے چند بیج نگلنے کی صورت میں انسان بیمار نہیں ھوتا۔
  • یاد رکھیں کہ چھوٹے بچے کا کسی بھی پودے کی وجہ سے دم گھٹ سکتا ھے۔
  • اگر آپکو لگے کہ بچے نے کوئی زھریلا پودا کھالیا ھے تو فوری طور پر اونٹاریو کے پوائزن سنٹر پر فون کریں۔

یہ زھریلے پودوں کی مکمل لسٹ نہیں ھے:

  • اماریلس
  • اینجلز ٹرمپٹ
  • ایروھیڈ وائن
  • اوٹم کروکس
  • ایزالی
  • بِٹرسویٹ
  • بلیک لوکسٹ
  • بوسٹن لوی
  • کالاڈیم
  • کالا للی
  • کیسٹر بین
  • چائنیز لینٹرن پلانٹ
  • کلیماٹس
  • کوٹونیسٹر
  • کروکس، اوٹم
  • کروٹون
  • سائکلامن
  • ڈیفوڈل
  • ڈیزی [چرائیسینتھیمم]
  • ڈیلفینیم
  • ڈائفنبچیا [ڈمب کین]
  • ڈمب کین
  • ایلیفینٹس ائیر
  • انگلش لِوی
  • یوکیلیپٹس
  • یونائمس
  • فاکس گلو
  • گلیڈیولا
  • ھولی
  • ھارس چیسٹ نٹ
  • حیاسنتھ
  • ھائڈرینجیہ
  • آئرس
  • جیک ان دا پلپٹ
  • جیقوئیرٹی بین
  • جیروسالم چیری
  • جمسم ویڈ
  • لارکس پور
  • للی آف دی ویلی
  • لوبیلیہ
  • لوپائن
  • ماریجوانا
  • مِلک ویڈ
  • مِسٹلیٹو
  • مونکشُڈ
  • مارننگ گلوری
  • مدر ان لا پلانٹ
  • مدر ان لاز ٹَنگ پلانٹ
  • نارسیسس
  • نائٹ شیڈ
  • اولِینڈر
  • پیونی
  • پیری ونکل [ونکا]
  • فیلوڈنڈرون
  • پوائزن لِوی
  • پوائزن آک
  • پوک ویڈ
  • پوٹیٹو [تمام ھرے حصّے]
  • پوٹھوز
  • رھوڈوڈینڈرون
  • روبارب لیوز
  • روزری بین
  • سنیک بیری
  • سنو آن دی ماونٹین
  • سٹار آف بیتھلیھم
  • سینٹ جان وارٹ
  • ٹوبیکو
  • ٹماٹر [پودے اور کچا پھل]
  • ورجینیا ھیملاک
  • وسٹیریا
  • یو

ایسے پودے جو زھریلے نہیں ھوتے

  • ان پودوں سے کسی شخص کے بیمار ھونے کے امکانات نہیں ھوتے لیکن کچھ لوگوں پر ان کا غیر معمولی ردِعمل ھو سکتا ھے۔
  • یاد رکھیں کہ چھوٹے بچے کا کسی بھی پودے کی وجہ سے دم گھٹ سکتا ھے۔
  • ایسے پودے جو زھریلے نہیں ھوتے وہ آپکے پالتوں جانوروں کیلئے نقصان دہ ھو سکتے ھیں۔ مزید معلومات کیلئے اپنے جانوروں کے ڈاکٹر کو فون کریں۔

یہ ان پودوں کی مکمل لسٹ نہیں ھے جوکہ زھریلے نہیں ھوتے:

  • افریکن وائلٹ
  • الائزم
  • ایسپاراگس فرن
  • ایسٹِلب
  • بیبی بریتھ*
  • بیبی ٹئیر
  • بیچلر بٹن
  • بلیک آئیڈ سیوسن*
  • بوسٹن فرن
  • چائنیز ایورگرین
  • کرسمس کیکٹس
  • کولیئس*
  • کورل بیلز
  • کوسموس
  • کروکس [صرف موسم بہار میں کھلا ھوا]
  • ڈاھلیا*
  • ڈینڈیلین
  • ڈے للی*
  • ڈراکائنا
  • ایسٹر للی
  • ایوننگ پرم روز
  • فیکس بینجامینا*
  • فریسی
  • فیوشا
  • گارڈینیا*
  • گلوزینیا
  • گریپ حیاسنتھ
  • ھینز اینڈ چکس
  • حیبیسکس*
  • حالی حُک
  • ھنی لوکسٹ
  • ھویا
  • گُل حِنا
  • جیڈ پلانٹ
  • میپل [بیج اور چھوٹے پتے]
  • ماریگولڈ*
  • منی پلانٹ
  • ماونٹین ایش
  • ملبیری
  • پیپیرومیا
  • پرشین وائلٹ
  • پیٹونیا
  • فلوکس
  • پوائن سیشیا**
  • پولکا ڈوٹ پلانٹ
  • پوڑٹولاسا
  • پریئر پلانٹ
  • پرم روز*
  • پرپل کون فواور
  • گلاب*
  • ربڑ پلانٹ*
  • شیفلیرا*
  • سنیپ ڈریگن
  • سپائڈر پلانٹ
  • سپائریا
  • سٹیٹِس*
  • ٹیولپ*
  • وینڈرینگ جیو*
  • ویپنگ فِگ*
  • وائجیلا
  • یوکا
  • زینیا

* یہ پودے جلد پر جلن یا الرجی کا سبب بن سکتے ھیں۔
** یہ پودے جلد کی جلن اور ہلکی متلی یا الٹیوں کا سبب بن سکتے ھیں۔

اِبتدائی طِبّی امداد

اگر آپکا بچہ زھریلا پودا کھا لے تو کیا کرنا چاھیے

  • اگر آپکے بچے نے پودے کو منہ میں ڈالا ھو تو اس پودے کو خود سے چکھ کر اس کے زھریلے ھونے کی جانچ مت کریں۔
  • اگر آپکے بچے کا دم گھٹ رھا ھو، وہ بے ھوش ھو یا اسکو سانس لینے یا نگلنے میں دشواری پیش آ رھی ھو تو فوراً 1-1-9 پر فون کریں۔

اگر آپکا بچہ ٹھیک لگ رھا ھو تو:

  • اس کے منہ میں پودے کے پتے دیکھیں
  • اگر آپکو کوئی بھی پتے نظر آئیں تو انھیں باھر نکالیں۔
  • اسے پانی کے چھوٹے گھونٹ پلائیں۔
  • بچے سے الٹی کروانے کی کوشش مت کریں۔
  • اونٹاریو کے پوائزن سنٹر میں فون کریں۔

اگر آپکا بچہ زھریلے پودے کو چھوئے تو کیا کرنا چاھیے:

  • کچھ پودے جلد کی جلن، خارش، ریش اور چھالوں کا بائث بن سکتے ھیں۔
  • جلد کو فورا ڈھیر سارے صابن اور نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
  • اونٹاریو پوائزن سنٹر پر فون کریں۔

مشروم سے حفاظت

زھر آلود اور زھر سے پاک مشروم ساتھ ساتھ آُگتے ھیں۔ صرف مشروم کا ماھر جوکہ مائکالوجسٹ کہلاتا ھے، ان دونوں میں فرق بتا سکتا ھے۔ گھر کے باھر سے ملے ھوئے کسی بھی قسم کے مشروم کو کھانا خطرناک ھو سکتا ھے۔ گھر کے باھر اُگے ھوئے مشروم کو پکانا انکو کھانے کیلئے محفوظ نہیں کرتا۔

زھریلے مشروم کے خطرے کو کم کرنے کیلئے مددگار معلومات

  • مشروم کے چھوٹے سے حصّے کو کھانا بھی بیماری یا موت کا سبب بن سکتا ھے۔
  • ممکن ھے کہ زھریلے مشروم کو کھانے والا شخص زھریلے مشروم کھانے کے بعد کئی گھنٹے تک بیمار نہ ھو۔
  • اونٹاریو پوائزن سنٹر کو فون کرنے کیلئے اپنے بچے کے بیمار ھونے کا انتظار مت کریں۔
  • اپنے گھر کے اردگرد اُگنے والے تمام مشروموں کو ھٹا کر پھینک دیں۔
  • بچوں کے باھر جانے سے پہلے اپنے لان میں مشروموں کی جانچ کریں خاص طور پر بارش کے بعد ضرور جانچ کریں۔

اھم نکات

  • محفوظ رھنے کیلئے تمام پودوں، بیریوں اور بلبوں کو چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
  • کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ پودے انسانوں کیلئے صرف اس لئے محفوظ ھیں کیونکہ پرندے اور جنگلی جانور انکو کھاتے ھیں۔
  • یاد رکھیں کہ چھوٹے بچے کا کسی بھی پودے کی وجہ سے دم گھٹ سکتا ھے۔
  • اگر آپکے بچے نے پودے کو منہ میں ڈالا ھو تو اس پودے کو خود سے چکھ کر اس کے زھریلے ھونے کی جانچ مت کریں۔
  • کچھ پودے جلد کی جلن، خارش، ریش اور چھالوں کا بائث بن سکتے ھیں۔ جلد کو فورا ڈھیر سارے صابن اور نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
Last updated: مارچ 29 2011