سکوپنگ کے طریقے: برونکوسکوپی، لیرینگوسکوپی، ایسوفَیگوسکوپی اور لیزر سرجری

Scoping procedures: Bronchoscopy, laryngoscopy, esophagoscopy and laser surgery [ Urdu ]

PDF download is not available for Arabic and Urdu languages at this time. Please use the browser print function instead

سکوپنگ کے طریقے بچے کے حلق کے اندر دیکھنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس بارے میں جانئے کہ سکوپنگ کی کیوں ضرورت پڑتی ہے اور اسکے لئے کس طرح تیار ہوا جائے اور کیسی توقع رکھی جائے۔

سکوپنگ کے طریقہ کار کیا ہیں؟

اگر آپکے بچے کو سانس لینے یا پھر کچھ نگلنے میں مسئلہ ہو تو اس کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ڈاکٹر کو بچے کے اندر ہوا اور کھانے کے راستے کو دیکھنا پڑتا ہے۔ اسکو کرنے کے لئے ڈاکٹر ایک پتلی ٹیوب جس کے ایک سرے پر ایک لائٹ اور ایک کیمرہ لگا ہوتا ہے کا استعمال کرتا ہے۔ اس آلہ کو سکوپ کہتے ہیں۔

سکوپنگ کے دوران آپکے بچے کو ایک خاص بے حسی پیدا کرنے والی دوا دے دی جائے گی۔ یہ اس چیز کی یقین دلانے میں مدد کرے گی کہ آپکا بچہ دورانِ آپریشن سوتا رہا ہے اور اُسےکسی قسم کی درد محسوس نہیں ہوئی۔

اگر مسئلہ کسی ایسے خلیے کی وجہ سے ہوا ہو جوکہ نارمل نہیں تو ڈاکٹر اسکو لیزر سرجری سے ختم کر دیتا ہے۔

ڈاکٹر جوکہ سکوپنگ کرتا ہے اسکو اوٹولیرینگولوجسٹ یا سر اور گردن کا سرجن کہتے ہیں۔ یہ وہ ڈاکٹر ہوتا ہے جو کان،ناک اور گلے کا ماہر ہوتا ہے۔

بچے کے ہوا کے راستے اندر دیکھنے کے لئے ہم برونکوسکوپی اور لیرنگوسکوپی کا استعمال کرتے ہیں

بچے کے سانس کے نالی کو ٹریچیا کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے اندر دیکھنے کے لئے ڈاکٹر جو طریقہ کار استعمال کرے گا اسکو برونکوسکوپی اور لیرینگوسکوپی کہتے ہیں۔ ان دونوں طریقوں کے دوران ڈاکٹر آپکے بچے کے منہ کے ذریعے ٹریچیا کے اندر ایک سکوپ ڈالے گا۔ ڈاکٹر اس سکوپ کے ذریعے یہ دیکھ سکے گا کہ بچے کو کس وجہ سے سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔ یہ طریقہ کار تقریباً ایک گھنٹہ لے گا۔

بچے کے خوراک کے راستے اندر دیکھنے کے لئے ہم ایسوفَیگوسکوپی کا استعمال کرتے ہیں

بچے کی غذا کی نالی کو ایسوفَیگس کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے اندر دیکھنے دیکھنے کے لئے کو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے اسکو ایسوفَیگوسکوپی کہتے ہیں۔ اس طریقے کے دوران ڈاکٹر آپکے بچے کے منہ کے ذریعے ایسوفَیگس کے اندر ایک سکوپ ڈالے گا۔ ڈاکٹر اس سکوپ کے ذریعے یہ دیکھ سکے گا کہ بچے کو کس وجہ سے کچھ نگلنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔ یہ طریقہ کار تقریباً ایک گھنٹہ لے گا۔

لیزر سرجری

لیزر سرجری میں غیرضروری خلیوں اور دباو کو ختم کرنے کے لئے چھری اور چاقو کی جگہ ایک مرتکز روشنی کی شعاع کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیزر سرجری برونکوسکوپی، لیرینگوسکوپی، ایسوفَیگوسکوپی کے دوران بھی کی جا سکتی ہے۔

آپریشن سے پہلے

آپریشن سے کئی گھنٹے پہلے آپکے بچے کو کھانا اور پینا چھوڑنا ہوگا۔ نرس یا ڈاکٹر آپکو یہ بتائے گا کہ آپکے بچے کو کب کھانا اور پینا چھوڑنا ہے۔ یہ معلومات یہاں لکھیں۔

____________________ آپریشن کا وقت اور دن

__________________ وہ وقت جب بچے نے کھانا چھوڑنا ہے

________________ وہ وقت جب بچے نے پینا چھوڑنا ہے

_________________ باقی یاد رکھنے کی چیزیں

آپکا بچہ اس عمل کے دوران کسی قسم کی درد محسوس نہیں کرے گا

اس سے پہلے کہ یہ طریقہ کار شروع ہو آپکے بچے کو ایک خاص بے حسی پیدا کرنے والی دوا دے دی جائے گی۔ یہ اس چیز کی یقین دلانے میں مدد کرے گی کہ آپکا بچہ دورانِ آپریشن سوتا رہا ہے اور اُسےکسی قسم کی درد تو محسوس نہیں ہوئی۔ اس عمل کے بعد آپکا بچہ شاید اپنا گلا خراب یا خشک محسوس کرے۔ اگر اس عمل کے دوران آپکا بچہ درد محسوس کرے گا تو اسے اس کے مطابق دوا دی جائے گی۔

اس عمل کے بعد

اس عمل کے بعد آپکے بچے کو بےحسی کے وارڈ میں بھیج دیا جائے گا۔ یہ وہ جگہ ہوگی جہاں آپکا بچہ جاگے گا۔ آپکا بچہ اس کمرہ بحالی میں 1 سے 2 گھنٹے تک یا اپنی عمر یا علامات کے مطابق رہے گا۔

کموہ بحالی میں رہنے کے بعد اسکو ایک خاص کمرے میں بھیج دیا جائے گا جسے اوٹولیرینگولوجی یونٹ کہتے ہیں۔ اس کمرے میں اس کے ساتھ مستقل ایک نرس ہوگی۔ اس کمرے کو مستقل نگہداشت کا کمرہ بھی کہتے ہیں۔ ممکن ہے آپکا بچہ یہاں ایک رات رہے۔

جیسے ہی آپکا بچہ جاگے گا آپ اسکو دیکھ سکیں گے

سرجیکل ویٹنگ روم سے ایک رضاکار کو آپکے بچے کو دیکھنے کے لئے بھیجا جائے گا۔

ہوسکتا ہے کہ جب اپکا بچہ اٹھے تو اسکو ہلکی سے کھانسی ہو یا پھر آواز بیٹھی ہوئی ہو۔ عام طور پر یہ خودبخود صحیح ہو جاتی ہے۔

اس عمل کے بعد کھانا اور پینا

آپکے بچے کو اس طریقہ کار کے بعد دو سے چار گھنٹے تک کچھ کھانے یا پینے کی اجازت نہیں دے جائے گی۔ اسکے بعد اپنے بچے کی نرس کے ذریعے پتا لگائیں کہ اب آپکا بچہ کھانا اور پینا شروع کر سکتا ہے۔ تب آپکا بچہ سادہ چیزیں مثلاً پانی اور سیب کا جوس وغیرہ پی سکتا ہے۔ اسکے بعد آپکا بچہ نرم غذا مثلاً جیل-او لے سکتا ہے۔ جب آپکا بچہ پینے کے قابل ہو جائے تو اسکے بعد آپکا بچہ اپنا معمول کا کھانا شروع کر سکتا ہوگا۔

ہسپتال میں ایک دن اور ایک رات

اس عمل کے پورے دن اور عام طور پر رات کو بھی آپکا بچہ ہسپتال میں رہے گا۔ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپکا بچہ کتنی جلدی صحت یاب ہوتا ہے۔ والدین میں سے ایک رات کے وقت مستقل نگہداشت کا کمرہ میں بچے کے ساتھ رہ سکیں گے۔

آپکے بچے کی گھر پر حفاظت

آپکے بچے کو ذیادہ مقدار میں پانی پینا چاہیے۔ اور اسکو نرم غذا سے اپنے کھانے کا آغاز کرنا چاہیے۔ اس کے بعد وہ اپنے نارمل کھانے پر آ سکتا ہے۔

آپکا بچہ معمول کے مطابق نہا سکتا ہے۔

پہلے کچھ ہفتے آپکے بچے کے خاموش مشاغل ہونے چاہیں۔ اسے سکول یا ڈےکئیر نہیں جانا چاہیے۔ اسے سکول یا ڈے کئیر تب جانا چاہیے جب وہ بہتر محسوس کرے یا جب اسکا ڈاکٹر اسکو اسکی اجازت دے۔

اگر آپکا بچہ اپنا حلق میں خشکی محسوس کرے تو اسکے کمرے میں ایک ہیومیڈیفائر اسکے ناک اور حلق کو خشک رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

گھر کے اندر درد کی تنظیم

جب آپریشن کے بعد آپکا بچہ گھر جاتا ھے تو ان ھدایات پر عمل کیجئے۔

اپنے بچے کی درد کی دوا دے سکتے ھیں

آپ کو ھسپتال چھوڑنے سے پہلے درد کی دوا کا نسخہ دیا جائے گا۔دوا لینے سے متعلق فارماسسٹ کی ھدائیات پر عمل کیجئے۔ نسخے پر لی گئی ادویات فائدہ مند ضرور ھوتی ھیں لیکن اگر درست طریقے سے نہ لی جائیں تو خطرناک ثابت ھو سکتی ھیں۔

یہ دوائی لینے کے دوران اگر سانس لینے میں کوئی دقت محسوس ھو یا خوابیدگی محسوس ھو ، جس کی وجہ سے آپکی پریشانی میں اضافہ ھو تو فورن دوائی روک دیں اور طبی مدد حاصل کریں۔ اگر بچہ بے حس ھو تو فوری 911 کال کریں۔

جبکہ آپ بچے کو درد کی دوا دے رھے ھیں تو اس کے ساتھ نسخے کے بغیر لی گئی کوئی دوا ھرگز نہ دیں جس سے بچے کو نیند آنے لگے۔ اس قسم کی دواوّں میں سینے کی جکڑن ختم کرنے والی دوائیں یا اینٹی تھسٹامائن ادویات شامل ھیں۔ اپنے دوا ساز سے ان ادویات کے متعلق دریافت کیجئے

آپ اپنے بچے کودرد میں ایسٹامینوفین [ٹائنانول یا تیمپرا] دے سکتے ھیں۔بچے کی عمر کے حساب سے بوتل پر پرنٹ ھوئی خوراک کے مطابق دوا دیں، بچے کو آئیبوپروفین[موٹین، ایڈول ، میڈول] یا اے ایس اے [اسپرین] سرجری کے دو ھفتے بعد تک نہ دیں۔ یہ ادویات آپریشن کے بعد خون کا اخراج بڑھا سکتی ھیں۔ ایسی ادویات دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مشورہ کرنا نہ بھولیں

اوٹولیرینگولوجسٹ سے دوبارہ ملاقات

آپکا اوٹولیرینگولوجسٹ یہ بتائے گا کہ بچے دوبارہ دکھانا کب ضروری ہے۔ اگر اسکی ضرورت ہوئی تو اوٹولیرینگولوجی کلینک میں ملنے کیلئےآپکا وقت مقرر کر دیا جائے گا۔

آپریشن کے بعد ممکنہ مسائل

گھر آنے کے بعد اگر ان میں سے کوئی بھی علامت نظر آئے تو فوراً اپنے اوٹولیرینگولوجسٹ یا اوٹولیرینگولوجی کلینک سے رابطہ کریں

  • نگلنے میں مسئلہ ہو۔
  • سانس لینے میں مسئلہ ہو۔
  • 5۔38 ڈگری سے ذیادہ جسم کا درجہ حرارت ہونا۔
  • چھاتی میں یا حلق کی درد کا بڑھتے جانا۔
  • کھانسی کا بڑھتے جانا۔
  • منہ سے مسلسل پانی آتے رہنا۔
  • الٹیوں کا نہ رکنا۔
  • منہ سے یا ناک سے خون کا بہنا۔

ايمرجنسی ہونے کی صورت میں یا پریشانی کی صورت میں انتظار مت کریں اور اپنے بچے کو فوراً قریبی ایمرجنسی کی محکمہ میں لے کر جائیں۔

اپنے بچے کے اوٹولیرینگولوجسٹ کو نام یہاں لکھیں۔

اپنے ڈاکٹر کا نمبر یہاں لکھیں۔

اوٹولیرینگولوجی کلینک کا نمبر یہاں لکھیں۔

اپنے خاندانی ڈاکٹر کا نام اور نمبر یہاں لکھیں۔

اہم نکات

  • سکوپنگ کے طریقے ڈاکٹروں کو بچے کے حلق کے اندر دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں عموماً ایک گھنٹہ لگتا ہے
  • اس عمل کے دوران آپکے بچے کو نیند کی دوا دی جائے گی
  • آپکے بچے کے ہسپتال میں ایک دن اور ایک رات گزارنے کے امکانات ہوں گے
Last updated: نومبر 10 2009