ٹخنےکی موچ کیا ہے؟
ٹخنےکی موچ عُضو یا جوڑ کو سہارا دینےکے لئے ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں جو کہ ٹخنے کے ارد گرد والی ہڈیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہں، میں کھنچاؤ پیداہونےکوکہاجاتاہے۔
باط( ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں ) ایک لچکدارچھلوں کی مانند ہوتی ہیں جو آپ کی ہڈیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور جوڑوں کو ھلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ٹخنےکی موچ بچوں میں ایک عام سی چوٹ ہے۔ آپکے بچے کا ٹخنا کوئی کھیل کیھلتے مڑ سکتا ھے یا پھر پیر ایسے عجیب طریقے سے مڑتا ہے کہ زخمی ھونے کا باعث بنتا ھے
ٹخنے کی موچ عموما" ٹخنے کے باھر کی طرف سے آتی ہے جسکا مطلب یھ ہوتا ہے کہ ٹخنا اندر کی طرف مڑا ہے لیکن ٹخنا باھر کی طرف بھی مڑ سکتا ہے۔
ہلکے زخم میں رباط سوج جاتی ہے لیکن شدید چوٹ کی صورت میں رباط پھٹ جاتی ھے اورکثرت سے سوجن کا باعث بنتی ہے
ٹخنےکی موچ کی نشانیاں اور علامات
آپ کا بچہ ٹخنے کی موچ کے بعد مندرجہ ذیل کی شکایات کرسکتاہے :
- چلنے میں مشکل
- ہلکے درجے سے لےکر شدید ترین درد
- ٹخنے میں محدود حرکت
دوسری نشانیوں میں مندرجہ ذیل شامل ہوسکتےہیں:
- ٹخنےکے سامنے اور اطراف پرسوجن اورخراشیں
- ہڈی کے اردگردکےحصے میں ملائمت
- ہڈیوں والی نمایاں جگہوں پرہلکی یا نہ ہونے کے برابرملائمت پیداہونا
ٹخنےکی موچ پرقابوپانا
اگر آپ کے بچے کا ٹخنہ اچھی حالت مٰیں ہے، درد ھلکی ہے اورہڈیوں کے اردگردکوئی سوزش نہیں ہے، توکسی جانچ پڑتال کی ضرورت نہیں ہے۔آپ اپنے بچے کی گھر پر ھی دیکھ بھال کر سکتے ھیں
اگر بچے کا ٹخنہ اچھی حالت میں نہیں ہے،درد بہت زیادہ ھے اور ہڈی میں نمایاں ملائمت یا سوجن ہے، تو بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ضرورت ھے، ڈاکٹر فیصلہ کرے گا کہ ٹخنے کو کتنا نقصان پہچا ہے۔
اپنے بچےکی گھر پردیکھ بھال کرنا
آرام، برف، دباؤ، بُلندی
پہلے 24گھنٹے میں ٹخنےکو آرام دیجئے۔
جب آپکابچہ جاگ رہاہو تو 3دنوں تک ہر4گھنٹوں میں برف کا پیکٹ سوجن یا دُکھنے وا لے حصے پر30منٹ کیلئے رکھئیے۔
سوج میں کمی کیلئےٹخنےکوکسی گدی پررکھ کردل کی سطح سے اوپر اٹھائیے۔
آئی بیو پروفین، امدادی پٹیاں، اور بیساکھیاں
درد پرقابو پانےاور سوزش کوکم کرنےکے لئے آپ کی/کاڈاکٹرآپکو اپنے بچےکوآئی بیو پروفین(ایڈول، موٹرین یادوسرے برانڈکی ادویات) تجویزکرسکتاہے۔
سہارادینے والی پٹیاں یا ایک ائرکاسٹ سوجن کوکم کر سکتیں، اورٹخنےکو مزید چوٹ لگنے سےبچاسکتی ہیں۔.
اگرآپ کے بچے یابچی کو چلنے میں مشکل ہو رہی ہو، تو وہ بیساکھیاں استعمال کر سکتی ہے۔
مضبوط بنانے والی ورزشیں
آپ کے بچے کی چوٹ معمولی ھے تو وہ چوٹ لگنےکےبعد جلدسےجلد48گھنٹےکے بعد ورزش شروع کر سکتا ہے، لیکن اس کا دارومدار آپکے بچے کی موچ کی نوعیت پر ہے۔ ان ورزشوں میں ٹخنےکو قدرتی صلاحیت کےمطابق آگے پیچھے ، اندر اور باہرکی جانب موڑناشامل ہے۔ توازن بڑھانےکے لئے، ضروری ہےکہ چوٹ لگنے والی ٹانگ پرکھڑےہواجائے۔ابتداء میں ہلکا وزن برداشت کرنا اور پیدل چلنابھی شفایابی میں مددکرتاہے۔.
چوٹ بہتر ہونے میں 2 ہفتوں سے زیادہ کاوقت لگ سکتا ہے، اور مکمل طور پرشفایاب ہونے میں 10 سے 12 ہفتےلگ سکتے ہیں۔
طبی امدادکب حاصل کریں
اگر 48گھنٹےگزرنےکے بعدبھی پیدل چلنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہو اوردرد بدستو رجاری رہے، تو آپ کے ڈاکٹرکو ٹخنے دوبارہ معائنہ کرناچاہئیے۔ مزید ورزشیں اور مالشی علاج اورفزیوتھراپی ضروری ہوسکتی ہے۔
کھیلوں میں واپسی
جب ٹخنے میں پوری حرکات وسکنات اور پوری طاقت آجائےتوآپ کابچہ کھیلوں میں واپس جا سکتا ہے۔ آپ اپنے بچےکے ٹخنےکی طاقت کا امتحان اس طرح کر سکتے ہیں،کہ اس سے کہیں کہ وہ5 دفعہ اس ٹانگ پرکودے جس پر چوٹ لگی تھی۔ چیک کریں کہ کیا آپ کا بچہ درد یا عدم استحکام کا اظہارتونہیں کر رہا۔ دوسراامتحان یہ دیکھنےکیلئے ہے،کہ آیا آپ کا بچہ اچھل کود کے وقت توازن برقرار رکھ سکتا ھے یا ادھرادھردائیں بائیں آسانی سے دوڑسکتاہے۔
وقت سے پہلےکھیل میں واپسی سےٹخنےکی چوٹ مزید بگڑنےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے، پوری طرح اور مکمل شفایاب ہوۓ بغیر آپ کے بچےکو جوانی کے دور میں لمبے عرصےکےلئے مشکلات کا سامناکرناپڑ سکتا ہے۔ ہلکی پھلکی ورزش اور بندھی ہوئی پٹیوں (lace-up) والی سپورٹ ٹخنےکی چوٹ کو مزید خراب ہونے سے روک سکتی ہیں۔ اونچےدرجےکی مقابلے والی کھیلوں میں واپسی صحت کی نگہداشت کے پیشہ ورفردکی نگرانی میں کی جاسکتی ہےجوبھاگ دوڑ اورکھیلوں سے متعلق چوٹوں سے واقفیت رکھتا ہو۔ اگر آپ کو بہت زیادہ مقابلے کے کھیلوں کی طرف واپس آنا ھے تو ضروری ہو گا کہ کھیلوں کے ماھر ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں۔
کلیدی نکات
- ٹخنےکی چوٹیں درد اور سوجن کاباعث بن سکتی ہیں۔
- شفایابی کو وقت اورصبرکی ضرورت ہوتی ہے۔
- ورزشیں ٹخنےکےجلدٹھیک ہونےمیں مدددیتی ہیں۔
- سنگین چوٹیں کسی پیشہ ورطبی ماہرکو دکھانی چاہئیں جوکہ ہڈیوں اور جوڑوں کےمسائل اورچوٹوں کا ماہر ہو۔
- کھیلوں میں وقت سے بہت پہلے واپسی ٹخنےکی چوٹ میں لمبے عرصےکے لئےمشکلات پیدا کر سکتی ہے۔